counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک

تہران: ایران کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی ایران میں درجنوں کان کن 2 کلو میٹر طویل سرنگ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام افراد کان […]

امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ اتنا مشکل نہیں جتنا لوگ سوچتےہیں، امریکا امن معاہدہ کرانے کیلئے پرعزم ہے ،فلسطینی صدرنے کہا کہ امن صرف دوریاستی حل میں ہے،جو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی مددگار ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدرمحمود عباس نے […]

مودی سرکار ’بے کار حکومت‘ ہے، اُدھے ٹھاکرے

مودی سرکار ’بے کار حکومت‘ ہے، اُدھے ٹھاکرے

مودی سرکار کے سرچڑھے، مودی سرکار ہی کو آنکھیں دکھانے لگے، شیو سینا کے سربراہ اُدھے ٹھاکرے نے بھارتی حکومت کو ’’بے کارحکومت‘‘ قرار دے دیا۔ اُدھے ٹھاکرے نے بی جے پی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے لے کر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں پورا زور گائے […]

برطانیہ میں عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

برطانیہ میں عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

لندن: برطانیہ میں 8 جون کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے جبکہ پارلیمانی ارکان نے گزشتہ ہفتے سے ہی اپنے دفاتر خالی کردیئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد ہی برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے (بریگزٹ) کے معاملے پر مزید مذاکرات ہوں گے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے گزشتہ […]

این ایس اے کیجانب سے فون جاسوسی کا انکشاف

این ایس اے کیجانب سے فون جاسوسی کا انکشاف

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانون کے باوجود امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے امریکی شہریوں کے فون کی جاسوسی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی جانب سے 2015 میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات میں کمی کے قانون کی منظوری کے باوجود ادارے […]

امریکی و روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

امریکی و روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر ٹرمپ او ر روسی صدر پیوٹن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شام میں تشدد کے خاتمے اور داعش کے خلاف مل کر لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولاد میر پیوٹن سے ٹیلی فون […]

کینیڈی کا قتل: ٹرمپ اہم دستاویزات سامنے لاسکتے ہیں

کینیڈی کا قتل: ٹرمپ اہم دستاویزات سامنے لاسکتے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جان ایف کینیڈی کے قتل کی اہم دستاویزات منظر عام پر لاسکتے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی سازش کو حصہ بنایا تھا۔ جان ایف کینیڈی کی پراسرار ہلاکت پر 20 لاکھ صفحات پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں […]

یونیسکو نے بیت المقدس پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا

یونیسکو نے بیت المقدس پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بیت المقدس شہر پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا، قرارداد کے حق میں 22 جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ آئے ، اسرائیل نے یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار داد کو شرمناک قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت […]

امریکی فوج میں ساتھی اہلکاروں کے ساتھ زیادتی کے واقعات

امریکی فوج میں ساتھی اہلکاروں کے ساتھ زیادتی کے واقعات

امریکی فوج میں ساتھی اہلکاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فوج میں گزشتہ ایک سال کے دوران ساتھی اہلکاروں کے ساتھ تقریباً 14 ہزار 9 سو جنسی حملے […]

بانی فیس بک زکربرگ کے سیاست میں آنے کی افواہیں

بانی فیس بک زکربرگ کے سیاست میں آنے کی افواہیں

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے دیہی علاقوں کے دوروں کے بعدان کے سیاست میں آنے کی افواہیں پھیل گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کے نیٹ ورک فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے امریکی ریاستوں کے دیہی علاقوں کے دورے شروع کردیے۔ ان کے دوروں سے افواہوں کو […]

کابل: آئی ایس آئی اور افغان این ڈی ایس سربراہان کی ملاقات

کابل: آئی ایس آئی اور افغان این ڈی ایس سربراہان کی ملاقات

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کابل میں افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ معصوم استنکزئی سے ملاقات کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایس آئی سربراہ اور سربراہ این ڈی ایس کے درمیان دو طرفہ سلامتی کے امور اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر بات ہوئی، […]

کابل میں نیٹو قافلے پر خودکش حملہ، 8 افراد ہلاک، 28 زخمی

کابل میں نیٹو قافلے پر خودکش حملہ، 8 افراد ہلاک، 28 زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب نیٹو قافلے پر خود کش حملے میں8 افراد ہلاک اور28 زخمی ہوگئے، حملے میں کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں تین امریکی فوجی بھی شامل ہیں، خودکش حملہ آور نے نیٹو فورسز کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں عینی شاہدین کے […]

ایف بی آئی ملازم دہشتگرد سے شادی کیلئے شام پہنچ گئی

ایف بی آئی ملازم دہشتگرد سے شادی کیلئے شام پہنچ گئی

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ملازم داعش کے دہشت گرد سے شادی کرنے شام پہنچ گئی ۔ امریکا واپس آنے پر گرفتاری اور دو سال قید کی سزا بھگتی۔ ایف بی آئی مترجم ڈینیلا گرین کو داعش کے اہم دہشت گرد سے تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم ڈینیلا ایف بی آئی […]

روس کا طیارہ خراب موسم میں پھنس گیا، 27 مسافر زخمی

روس کا طیارہ خراب موسم میں پھنس گیا، 27 مسافر زخمی

ایروفلوٹ کا یہ طیارہ ماسکو سے بینکاک جا رہا تھا کہ اچانک خراب موسم میں پھنس گیا۔ ماسکو: روسی ایئر لائن ایروفلوٹ کا ایک طیارہ خراب موسم میں پھنس جانے کی وجہ سے اس میں سوار 27 مسافر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایروفلوٹ کی یہ پرواز ماسکو سے بینکاک […]

مصری ٹیلی وژن کی خاتون میزبان کو لائیو شو میں طلاق

مصری ٹیلی وژن کی خاتون میزبان کو لائیو شو میں طلاق

حبا الزاید کا شمار مصر کے مشہور ٹیلی وژن میزبانوں میں ہوتا ہے۔ خاتون میزبان ملک میں بڑھتے ہوئے طلاق کے رجحانات پر ایک پروگرام کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے شوہر نے لائیو کال کر کے انھیں طلاق دیدی۔ اس پروگرام کی ویڈیو آن ہوتے ہی وائرل ہو گئی جسے اب تک لاکھوں […]

سین ڈیاگو: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خاتون ہلاک

سین ڈیاگو: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خاتون ہلاک

امریکی شہر سین ڈیاگو کے اپارٹمنٹ میں سفید فام مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک سیاہ فام خاتون ہلاک اور 6 دیگر افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔ سین ڈیاگو کے ایک اپارٹمنٹ میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی، عینی شاہدین کے مطابق سفید فام مسلح شخص نے پول […]

بھارتی میڈیا ترک صدر کی پیشکش پر چراغ پا

بھارتی میڈیا ترک صدر کی پیشکش پر چراغ پا

بھارتی میڈیا ترک صدر طیب اردوان کی پاک بھارت مذاکرات میں مدد کی پیش کش پر چراغ پا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے مہمان ترک صدر سے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر اور کرد باغیوں کے معاملے کو ملانے کی ناکام کوشش کی ۔ بھارتی صحافی نے طیب اردوان سے سوالا کیا کہ مقبوضہ کشمیر متنازع ہے […]

شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی نئی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی نئی دھمکی دے دی

پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔ ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں […]

شمالی کوریا کے خلاف ’سرپرائز‘ کارروائی کریں گے، ٹرمپ

شمالی کوریا کے خلاف ’سرپرائز‘ کارروائی کریں گے، ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکا اور شمالی کوریا کے مابین تنازعہ ہر روز شدید تر ہوتا جارہا ہے کیونکہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ میزائل تجربات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیرہ شمالی چین میں ’’سرپرائز‘‘ کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان […]

انتخابی مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم کو خفت کا سامنا

انتخابی مہم کے دوران برطانوی وزیراعظم کو خفت کا سامنا

برطانیہ میں8 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مہم زور و شور سے جاری ہے، برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا نے اسکاٹ لینڈ میں مہم شروع کی تو کئی شہریوں کے بند دروازوں نے استقبال کیا ، برطانوی وزیر اعظم کو پمفلٹ لیٹر باکسز میں ڈالنے پڑ گئے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی […]

بھارت میں گاو ٔرکشا کے نام پر مزید 2 مسلمانوں کا قتل

بھارت میں گاو ٔرکشا کے نام پر مزید 2 مسلمانوں کا قتل

بھارتی ریاست آسام میں ہندو انتہا پسندوں نے مبینہ گائے چوری کے الزام میں مزید دو مسلمان نوجوانوں کو قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے ضلع ناگون میں گاو ٔرکشا کے نام پر “ابو حنیفہ اور ریاض الدین “نامی نوجوانوں کو انسانیت سوز تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق […]

امریکی صدر نے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام قرار دیدیا

امریکی صدر نے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو ناکام قرار دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے پر اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ چین کی خواہشات کے برخلاف ہے […]