counter easy hit

امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل نظام نصب کرنا شروع کردیا

سیئول: امریکا نے جنوبی کوریا میں اپنے متنازعہ میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب شروع کردی ہے جس پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔

The United States began installing the controversial missile system in South Korea

The United States began installing the controversial missile system in South Korea

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’’تھاڈ‘‘ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس سال کے اختتام تک پوری طرح فعال ہوجائے گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ’’تھاڈ‘‘ میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب وقت سے پہلے شروع کردی گئی ہے جو تشویشناک امر ہے۔

 

چین کے علاوہ جنوبی کوریا میں حزبِ اختلاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار مُون جائی اِن نے بھی اس میزائل نظام کی تنصیب پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے عوامی رائے کے خلاف اور جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکا اور شمالی کوریا کے مابین خطے میں براہِ راست جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شمالی کوریا نے نہ صرف بیلسٹک میزائلوں کے نئے تجربات کیے ہیں بلکہ ایک حالیہ فوجی پریڈ میں ایسے جدید میزائل بھی پیش کیے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website