counter easy hit

ترکی نے ’’وکی پیڈیا‘‘ بلاک کر دی

ترک حکام نے کوئی بھی وجہ بتائے بغیر ملک میں معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا بلاک کردی۔

Turkey blocked the 'Wikipedia'

Turkey blocked the ‘Wikipedia’

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا غیر معینہ مدت تک کے لئے بلاک کردی جب کہ اس حوالے سے کوئی وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ حکام کا مختصربیان میں کہنا ہے کہ تیکنیکی اور قانونی جانچ پڑتال کے بعد وکی پیڈیا کے خلاف قانون  کے مطابق انتظامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ترک حکام نے ملک کے نامور اخبار حریت سمیت دیگر میڈیا کو بھی بلاک کردیا تاہم اس حوالے سے حکام کو فل کورٹ کی ہدایات درکار ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں حکام کو عدالت کی طرف سے احکامات موصول ہوجائیں گے۔ دوسری جانب ترک اخبار حریت کے مطابق حکام نے وکی پیڈیا کو ایسے افراد کی تحریر ہٹانے کی درخواست کی تھی جو دہشت گردوں کی معاونت اور دہشت گرد گروہوں سے روابط رکھتے تھے تاہم اس حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھائے جانے پر ملک بھر میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website