counter easy hit

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک

تہران: ایران کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

21 miners killed in an explosion at a coal mine in Iran

21 miners killed in an explosion at a coal mine in Iran

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی ایران میں درجنوں کان کن 2 کلو میٹر طویل سرنگ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام افراد کان تلے دب گئے۔ کان سے 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد تاحال دبے ہوئے ہیں جن کی  تلاش جاری ہے جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔  دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں شرپسندی کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website