counter easy hit

امریکی صدر نے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو ناکام قرار دیدیا۔

American president declared failed as North Korea missile test

American president declared failed as North Korea missile test

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے پر اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ چین کی خواہشات کے برخلاف ہے اور اس نے یہ تجربہ کرکے چینی صدر کی خواہشات کی بھی توہین کی لیکن یہ میزائل تجربہ ناکام رہا۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے صوبے پیونگن میں بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم تجربے کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی لیکن امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا۔

 

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم جاری کیا تھا کہ شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے جس کے بعد چین اور روس نے اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیا تھا جب کہ شمالی کوریا نے بھی فوج اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب شروع کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website