counter easy hit

مصری ٹیلی وژن کی خاتون میزبان کو لائیو شو میں طلاق

حبا الزاید کا شمار مصر کے مشہور ٹیلی وژن میزبانوں میں ہوتا ہے۔ خاتون میزبان ملک میں بڑھتے ہوئے طلاق کے رجحانات پر ایک پروگرام کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے شوہر نے لائیو کال کر کے انھیں طلاق دیدی۔ اس پروگرام کی ویڈیو آن ہوتے ہی وائرل ہو گئی جسے اب تک لاکھوں ناظرین دیکھ چکے ہیں۔

Egyptian television anchor woman divorced in Live Show

Egyptian television anchor woman divorced in Live Show

قاہرہ: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری ٹیلی وژن چینل کی خاتون اینکر حبا الزاید طلاق کے موضوع پر ایک پروگرام کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں اور اس موقع پر عوام کی رائے کیلئے لائیو کالز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اسی موقع پر ان کے شوہر نے انھیں فون کر کے کہا کہ وہ بغیر اجازت کے اس پروگرام میں کیوں شریک ہوئی؟ خاتون اینکر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف اس لیے تم سے لائیو شو میں بات کر رہی ہوں کہ کیونکہ مجھے تم سے خوف آتا ہے، جس کے بعد حبا الزاید کے شوہر نے شدید غصے سے کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں اور فون بند کر دیا۔ تاہم یہ سب کچھ سچ نہیں تھا بلکہ اسے پروگرام کیلئے سٹیج کیا گیا تھا۔ اس لائیو فون کال کا اہتمام صرف اس لیے کیا گیا تا کہ عوام کو اندازہ ہو سکے کہ مصر جیسے اسلامی ملک میں طلاق کا رجحان کس قدر فروغ پا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ 20 برسوں کے دوران مصر میں طلاق کے رحجان میں غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مصر میں طلاق کا رجحان اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہر 4 منٹ بعد ایک طلاق واقع ہوتی ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں میں طلاق کی شرح 40 فیصد اور تعلیم یافتہ لڑکیوں میں طلاق کی شرح 34 فیصد ہے۔ طلاق دینے والوں میں اعلیٰ تعلیم افراد بھی شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website