فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے دیہی علاقوں کے دوروں کے بعدان کے سیاست میں آنے کی افواہیں پھیل گئیں۔

Facebook founder Zuckerberg rumors in politics
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کے نیٹ ورک فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے امریکی ریاستوں کے دیہی علاقوں کے دورے شروع کردیے۔ ان کے دوروں سے افواہوں کو ہوا ملی ہے کہ وہ سیاست میں آنا اور2020 کے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔








