امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ملازم داعش کے دہشت گرد سے شادی کرنے شام پہنچ گئی ۔ امریکا واپس آنے پر گرفتاری اور دو سال قید کی سزا بھگتی۔

FBI employee had reached Syria for wedding
ایف بی آئی مترجم ڈینیلا گرین کو داعش کے اہم دہشت گرد سے تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم ڈینیلا ایف بی آئی سے جھوٹ بول کر شام جاپہنچی اور دہشت گرد سے شادی کرلی۔ ڈینیلا کو مشکل میں پھنسنے کا اندازہ ہوا تو وہ شام سے واپس امریکا پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جہاں اسے دو سال قید کی سزا بھگتنا پڑی۔
امریکی نشریاتی ادارے نے 2014 میں پیش آنے والے اس حیرت انگیز واقعے کے بارے میں پہلی بار انکشاف کیا ہے۔








