counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکمران سوئے ہوئے ہیں، سراج الحق

گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکمران سوئے ہوئے ہیں، سراج الحق

کراچی (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں، کئی دن گزر گئے لیکن حکمراں اس معاملے پر اب تک سوئے ہوئے ہیں۔ کراچی میں نصراللہ شجیع کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جس طرح نبی کریم صلی […]

آئی ڈی پیزکی واپسی ہتھیارنہ رکھنے سے مشروط ہوگی، واشنگٹن پوسٹ

آئی ڈی پیزکی واپسی ہتھیارنہ رکھنے سے مشروط ہوگی، واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے قبائلی علاقے میں جاری آپریشن سے نقل مکانی کرنے والے قبائلیوں کے تاثرات بیان کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ انھیں اپنی بندوقیں اور راکٹ کھو جانے کاخطرہ ہے۔ قبائلی علاقوں کوعسکریت پسندوں سے پاک کرنے کیلیے پاک فوج کاوسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور7 ماہ […]

لاہور:گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون میں محفل میلاد کا انعقاد

لاہور:گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون میں محفل میلاد کا انعقاد

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کی گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون میں منعقدہ محفل میلاد کی تقریب میں نعت خواں حضرات نے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ربیع الاول کے مہینے کی مناسبت سے پاکستان کی تیسری بڑی مسجد گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون میں آٹھویں سالانہ محفل […]

پرویز مشرف نے عمران خان کو شادی پر مبارکباد کا کارڈ بھیج دیا

پرویز مشرف نے عمران خان کو شادی پر مبارکباد کا کارڈ بھیج دیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شادی پر مبارک باد کا کارڈ بھجوا دیا۔ عمران خان نے تاحال شکریہ ادا کرنے کے بجائے خاموشی اختیارکر رکھی ہے، ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے عمران خان کو […]

چارسدہ جرگہ: فریقین میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

چارسدہ جرگہ: فریقین میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

چارسدہ (یس ڈیسک) چارسدہ میں جرگے کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ ہو گئی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے سردریاب میں 2 فریقوں کے درمیان رشتے کے تنازعے پر جرگہ ہو رہا تھا، جرگے میں دونوں گروپوں میں تلخ جملوں کا […]

کراچی کی گیلری میں آرٹ کا کتب خانہ سج گیا

کراچی کی گیلری میں آرٹ کا کتب خانہ سج گیا

کراچی (یس ڈیسک) آرٹ کا کتب خانہ سج گیا، کراچی کی گیلری میں الفاظ کے گرد گھومتے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔ مختلف کتابوں سے حروف کو کاٹنے کے بعد خوش خط اور خوبصورت انداز میں جوڑکر یہ الفاظ بڑی نفاست سے وصلی پر منتقل کئے گئے ہیں۔ اپنے اس ٹیکسٹ بیسڈ کام کو بلوچستان […]

پٹرول کی قلت، بحران میں مثبت پہلو تلاش کرنے والے لوگ

پٹرول کی قلت، بحران میں مثبت پہلو تلاش کرنے والے لوگ

لاہور (یس ڈیسک) ایسے وقت میں جب ہر جانب پیٹرول کی قلت کا واویلا ہے اور لوگوں کی زندگی مشکل ہوکررہ گئی ہے، وہاں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اس میں سے بھی مثبت پہلو تلاش کر لیتےہیں۔ پیٹرول کے بحران سے سب ہی پریشان ہیں۔ کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ […]

این اے 124 کے بیلٹ بکسوں سے شیر نہیں ہاتھ پاؤں بندھی بلیاں نکلیں، اعتزاز احسن

این اے 124 کے بیلٹ بکسوں سے شیر نہیں ہاتھ پاؤں بندھی بلیاں نکلیں، اعتزاز احسن

ساہیوال (یس ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ ججوں کے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات سننے سے انکار سے فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ آج اگر عدالتیں دہشت گردی کے مقدمات کے ڈیڑھ ماہ کے اندر فیصلے کرنے کا یقین […]

پاکستان کا چوتھا جوہری ری ایکٹر آپریشنل ہو گیا، امریکی تھنک ٹینک

پاکستان کا چوتھا جوہری ری ایکٹر آپریشنل ہو گیا، امریکی تھنک ٹینک

کراچی (یس ڈیسک) بھارتی میڈیا نے امریکی تھنک ٹینک کے حوالے سے لکھا ہے کہ خوشاب کے مقام پر پاکستان کا چوتھا بھاری پانی ایٹمی ریکٹر آپریشنل ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ چند دن قبل ڈیجیٹل گلوب سے حاصل سیٹیلائٹ امیج کے بعد کیا ۔امریکا کے سائنس و بین الاقوامی سلامتی انسٹی ٹیوٹ […]

اسمبلیوں اور حکمرانوں سے انصاف کی توقع نہیں، اختر مینگل

اسمبلیوں اور حکمرانوں سے انصاف کی توقع نہیں، اختر مینگل

کوئٹہ (یس ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں اور حکمرانوں سے نہ تو انصاف کی توقع ہے اور نہ ہی اُن سے انصاف کی بھیک مانگیں گے۔ کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات میں کوئی […]

کراچی : فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی : فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک۔ ایل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے کورنگی سے بھی 50 سالہ اقبال زیدی کی لاش […]

ہم سب کو متحد ہو کر رہنا چاہیے، الطاف حسین

ہم سب کو متحد ہو کر رہنا چاہیے، الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر رہنا چاہیے۔ ایم کیوایم کے مرکز سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اتفاق بین المذاہب کے عنوان سے تقریب سے ایم کیوایم کے […]

گستاخیٔمحسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم سے عالم اسلام مضطرب ہے: سراج الحق

گستاخیٔمحسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم سے عالم اسلام مضطرب ہے: سراج الحق

کراچی (یس ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے عالم اسلام میں ایک اضطراب ہے، ایک ارب سے زائدکلمہ گو پریشان اور سراپا احتجاج ہیں۔ حالات کا تقاضہ ہے کہ دنیا کو جنگ و جدل سے بچانے اور پر […]

پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے، چوہدری نثار علی

پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے، چوہدری نثار علی

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق بھارتی عزائم مثبت نہیں اور پاکستان کے ساتھ بھارتی رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نےکہا کہ پاکستان مشکل ترین صورت حال اور […]

صوبائی حکومت اب اس قابل نہیں کہ حکمرانی کرے، غلام احمد بلور

صوبائی حکومت اب اس قابل نہیں کہ حکمرانی کرے، غلام احمد بلور

پشاور (یس ڈیسک) پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تین دکان داروں کے جاں بحق ہونے پرعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اب اس قابل نہیں کہ حکمرانی کرے۔ گھنٹا گھر میں گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف آپریشن کےدوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے […]

اکیسویں ترمیم پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، فضل الرحمان

اکیسویں ترمیم پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، فضل الرحمان

سکھر (یس ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 21 ویں ترمیم پر حکومت نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا، دہشت گردی کی آڑ میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے کی […]

وزیر اعظم کا پیٹرول کی قلت کا نوٹس، چار اعلی افسران معطل

وزیر اعظم کا پیٹرول کی قلت کا نوٹس، چار اعلی افسران معطل

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں پیٹرول کی قلت کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ سیکریٹری پٹرولیم، ایڈیشنل سیکریٹری پٹرولیم، ایم ڈی پی […]

ریاض فتیانہ پی ٹی آئی میں شامل، عمران خان کی مبارک باد

ریاض فتیانہ پی ٹی آئی میں شامل، عمران خان کی مبارک باد

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ریاض فتیانہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاض فتیانہ کو تحریک انصاف میں شمولیت پرمبارک باد دیتا ہوں، ریاض فتیانہ نے این اے 94 سے الیکشن لڑا، ریاض فتیانہ کے مطابق این […]

دھرنا ختم کیا تو پٹرول بھی ختم ہو گیا، عمران خان کی تنقید

دھرنا ختم کیا تو پٹرول بھی ختم ہو گیا، عمران خان کی تنقید

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ریاض فتیانہ، سعید ورک کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ ریاض فتیانہ نے این اے 94 سے جسٹس رمدے کے بھائی کیخلاف الیکشن لڑا۔ ریاض فتیانہ کے حلقے میں رمدے کے بھائی نے ہائی […]

حکومتی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہوگئی؟ اسد عمر

حکومتی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہوگئی؟ اسد عمر

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہو گئی؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کئی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اس حکومت میں پاکستان کے مساَئل کو […]

دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت مدارس میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کے ساتھ کارروائی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مدارس […]

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، وزیر اعظم

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، وزیر اعظم

مدینہ منورہ (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی اور اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔ مدینہ منورہ سے پاکستان روانگی سے قبل ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور […]