counter easy hit

حکومتی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہوگئی؟ اسد عمر

Asad Umar

Asad Umar

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیم تجربہ کار ہے تو پھر پٹرول کی کمی کیوں ہو گئی؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کئی سوالات اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا اس حکومت میں پاکستان کے مساَئل کو حل کرنے کی قابلیت ہے؟ کہا جارہا ہے پٹرول کی کھپت زیادہ ہوگئی اس لیے قلت پیدا ہوئی،کس کو بے وقوف بنایا جارہا ہے؟ گردشی قرضہ رکارڈ سطح پرکیوں پہنچ گیا ہے؟ گردشی قرضہ رکارڈ سطح پرکیوں پہنچ گیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او کے کنگال ہونے کی بات قوم کے ساتھ مذاق ہے۔