counter easy hit

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مدینہ منورہ (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی اور اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔

مدینہ منورہ سے پاکستان روانگی سے قبل ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور قومی نہیں بلکہ عالمی سانحہ ہے، دہشت گردوں اور ان كے ہمدردوں كے خلاف بلاامتیاز كارروائی كی جاری ہے اور اب ان كے خلاف جنگ میں كوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سكتا۔

قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے اور پاکستان اور عوام کے عظیم تر مفاد میں اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ متعلقہ اداروں کو كالعدم تنظیموں كی فنڈنگ روكنے اور فرقہ وارانہ دہشت گردی پھیلانے والی ویب سائٹس بلاک كرنے كی ہدایت كردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ کی عیادت کے لئے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے تاہم عمرے کی دائیگی کے باعث ان کے دورے میں ایک روز کی توسیع کردی گئی تھی۔