counter easy hit

پرویز مشرف نے عمران خان کو شادی پر مبارکباد کا کارڈ بھیج دیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شادی پر مبارک باد کا کارڈ بھجوا دیا۔

عمران خان نے تاحال شکریہ ادا کرنے کے بجائے خاموشی اختیارکر رکھی ہے، ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے عمران خان کو نئی ازدواجی زندگی کی کامیابیوں، خوشیوں اور زندگی میں ٹھہرائو اور استحکام آنے کی دعا کی۔ اس سے قبل بھی پرویز مشرف نے عمران خان کو تحفے میں پلے دیئے تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل ہی ریحام خان کے ساتھ شادی کی تھی۔ عمران خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ ولیمے کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ مدرسے میں ادا کی گئی۔