counter easy hit

کراچی : فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک۔ ایل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے کورنگی سے بھی 50 سالہ اقبال زیدی کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، جس سے 40 سالہ پولیس کانسٹیبل سعید اور 40 سالہ نیاز نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار 42 سالہ جاوید علی جاں بحق ہو گیا۔