counter easy hit

لاہور:گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون میں محفل میلاد کا انعقاد

Grand Jama Masjid

Grand Jama Masjid

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کی گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون میں منعقدہ محفل میلاد کی تقریب میں نعت خواں حضرات نے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ربیع الاول کے مہینے کی مناسبت سے پاکستان کی تیسری بڑی مسجد گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاون میں آٹھویں سالانہ محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا

جس میں معروف نعت خواں حضرات نے شرکت کی ۔پر سوز آواز اوردل سوز کلام نے محفل میں سماں باندھ دیا۔ الحاج افضال سہروردی اور شفیق نقشبندی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔