counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

فلپ ہیوز کی موت کو حادثہ قرار دے دیا گیا

فلپ ہیوز کی موت کو حادثہ قرار دے دیا گیا

آسٹریلوی بلے باز کی موت کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہو گئیں ، کمیشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا سڈنی : باؤنسر لگنے کے باعث وفات پانے والے آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی موت کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ، تحقیقاتی کمیشن نے کھلاڑی کی موت کو حادثہ قرار دیا ہے ۔ آسٹریلیا کے […]

یونس خان کے بعد عدنان اکمل بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

یونس خان کے بعد عدنان اکمل بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بخارمیں مبتلا ہوگئے ہیں اور نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں لاہور: ڈینگی مچھر کے کرکٹرز پر حملے جاری ہیں ، یونس خان کے بعد پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل […]

دو ماہ کے بچے نے الفاظ ادا کر کے ماں کو حیران کر دیا

دو ماہ کے بچے نے الفاظ ادا کر کے ماں کو حیران کر دیا

سمانتھا جونز کی سہیلی نے اس کے دو ماہ کے بیٹے کو ”ہیلو ” کہہ کر پکارا جس کے جواب میں بچے نے بھی ”ہیلو ” کے لفظ ادا کئے ، فیس بک پر ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں نیویارک: اگر آپ سے کوئی کہہ دے کہ دو ماہ کا بچہ […]

دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں بنی فلم نمائش کیلئے پیش

دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں بنی فلم نمائش کیلئے پیش

ہدایتکار میل گبسن کی دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں بنی فلم ہیکسا ریج نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔ لاس اینجلس: ایپوکیلپٹو کی ریلیز کے دس برس بعد میل گبسن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ہیکسا ریج ۔نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔ فلم میں دوسری جنگ عظیم میں […]

وقت نے سانپ کو ٹانگوں اور بازوئوں سے محروم کر دیا

وقت نے سانپ کو ٹانگوں اور بازوئوں سے محروم کر دیا

وقت کے ساتھ ساتھ زمین پر جو تبدیلیاں رونما ہوئیں اس نے سانپ سے بازو اور ٹانگیں چھین لیں :تحقیق کیلیفورنیا: ذرا تصور کریں کہ اگر سانپ کے بازو اور ٹانگیں ہوتیں اور وہ گرگٹ اور اسی طرح کے دوسرے جانداروں کی طرح بھاگتا پھر رہا ہوتا تو کیا ہوتا؟ ممکن ہے کہ آپ کہیں […]

شہرت میرے لئے ذہنی دبائوکا باعث بھی بنی :مومنہ مستحسن

شہرت میرے لئے ذہنی دبائوکا باعث بھی بنی :مومنہ مستحسن

مومنہ کا کہنا تھا کہ میرا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں مجھے بہت سارے لوگوں نے فلموں میں بہت سے مضبوط کرداروں کی پیشکش کی لاہور:کوک سٹوڈیو سیزن 9 کے گانے  آفرین آفرین  سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن نے انکشاف کیا کہ ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے ملنے والی توجہ سے وہ کچھ […]

گوجرانوالہ :ٹرک کی ٹکر سے زخمی خواجہ سرا نے ڈرائیور کی ٹھکائی کر دی

گوجرانوالہ :ٹرک کی ٹکر سے زخمی خواجہ سرا نے ڈرائیور کی ٹھکائی کر دی

شبنم اور پنکی فنکشن کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ ایمن آباد کے قریب ٹرک نے ٹکر مار دی ، خواجہ سرا نے سڑک پر ڈرائیور کو جوتیوں سے پیٹ ڈالا گوجرانوالہ: ایمن آباد کے قریب ٹرک کی ٹکر سے دو خواجہ سراء زخمی ۔ زخمی خواجہ سرائوں کے تیسرے ساتھی نے ڈرائیور کی […]

لیاری میں سکول کے قریب دستی بم حملہ، 2 خواتین سمیت 15 افراد زخمی

لیاری میں سکول کے قریب دستی بم حملہ، 2 خواتین سمیت 15 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے، چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ کراچی: پولیس کے مطابق، لیاری سنگولین میں نامعلوم افراد نے نجی سکول کے قریب دستی بم سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ دھماکے سے 6 بچوں اور […]

حیدر آباد: مصطفیٰ کمال کا زبردست استقبال، دلہا کی بھی انٹری، کارکنوں کا رقص

حیدر آباد: مصطفیٰ کمال کا زبردست استقبال، دلہا کی بھی انٹری، کارکنوں کا رقص

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی قائدین کی حیدر آباد آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے والہانہ رقص کیا، دلہا بھی استقبالیوں میں شریک ہو گیا۔ حیدر آباد: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی اور دیگر قائدین سمیت حیدر آباد پہنچے۔ مقامی رہنماؤں اور […]

کے پی حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شربت گلہ کو ملک بدر نہ کرے: کپتان

کے پی حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شربت گلہ کو ملک بدر نہ کرے: کپتان

جعلی شناختی دستاویزات بنوانے پر عدالت نے افغان مونا لیزا کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا، کپتان کہتے ہیں خیبر پختونخوا حکومت ملک میں رہنے کی اجازت دے۔ لاہور: جعلی شناختی دستاویزات بنوانے کا اعتراف کرنے پر افغان مونا لیزا کو آج عدالت نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے شربت […]

پنجاب میں 1200 سے زائد افراد سموگ سے متاثر

پنجاب میں 1200 سے زائد افراد سموگ سے متاثر

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور آنکھیں بار بار دھوئیں ۔ اب تک سموگ سے بارہ سو سے زائد افراد متاثر ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچے ہیں لاہور:لاہور میں سموگ مکمل طور پر ختم نہ ہو سکی ، صبح کے اوقات میں سموگ میں کمی اور شام میں اس کی شدت […]

سوات : بے قابو ٹرک دیوار سے ٹکرا گیا، دو بچیاں جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

سوات : بے قابو ٹرک دیوار سے ٹکرا گیا، دو بچیاں جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

پولیس نے کارراوائی کرتے ہوئے ٹرالر کے ڈرائیور افرین کو گرفتار کر لیا مینگورہ: سوات میں بے قابو ٹرک دیوار سے ٹکرا گیا ، حادثے میں 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں ۔ مینگورہ کے محلہ گلبہار کالونی میں گڈز ٹرانسپورٹ اڈے میں ٹرالر کی ٹکر سے دیوار گر گئی ، دیوار کے نیچے آکر […]

این اے 110 ، خواجہ آصف کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

این اے 110 ، خواجہ آصف کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

عثمان ڈار نے حکمران جماعت کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 110 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی […]

بلاول احتساب اپنے گھر سے شروع کریں: عابد شیر علی

بلاول احتساب اپنے گھر سے شروع کریں: عابد شیر علی

عابد شیر علی کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بلاول سے سیاست کی ٹریننگ لیں تاکہ تھوڑی میچورٹی آجائے فیصل آباد: وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو احتساب اپنے گھر سے شروع کریں ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ تین حکومتیں نواز […]

شادی صرف بہنوں کی مرضی سے کروں گا:بلاول بھٹو

شادی صرف بہنوں کی مرضی سے کروں گا:بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اس کیلئے مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ میری بہنوں کو راضی کرنا بہت مشکل کام ہے کراچی: بلاول بھٹو نے اپنے دل میں جگہ بنانے کا راستہ بتا دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے بہت آفرز ہیں ، […]

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کیخلاف درخواست دائر

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کیخلاف درخواست دائر

درخواست گزار نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن بل 2016 پارلیمنٹ میں زیر التواء ہے تو عدالت پارلیمنٹ کے اختیار میں مداخلت کیسے کر سکتی ہے؟ اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، عدالت نے دائرہ اختیار ہی چیلنج کر دیا ۔ درخواست گزار نے کہا […]

اشتعال انگیزتقریر کیس، وسیم اختر کی ضمانت منظور

اشتعال انگیزتقریر کیس، وسیم اختر کی ضمانت منظور

اے ٹی سی عدالت نے وسیم اختر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے دو کیسوں میں سے ایک میں وسیم اختر کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی ۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت […]

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل رضا عابدی سے ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں ایسٹ زون پولیس کے حوالے کر دیا کراچی: کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ۔ فیصل رضا عابدی کو پٹیل […]

عمران کی طرح نہیں نانا اور ماں کی طرح احتجاج کروں گا

عمران کی طرح نہیں نانا اور ماں کی طرح احتجاج کروں گا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی طرح نہیں بلکہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی طرح احتجاج کروں ۔ اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ امن و امان قائم کرنا صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہوتی […]

وزیراعلیٰ سندھ کا دہشت گردوں کو کچلنے کا عزم

وزیراعلیٰ سندھ کا دہشت گردوں کو کچلنے کا عزم

سندھ حکومت نے دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز ، بھتا خوروں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بیان میں کہا کہ سید مراد علی شاہ نے شہر میں موجود دہشت گردوں ، […]

بلاول بھٹو شادی کے سوال پر شرماگئے

بلاول بھٹو شادی کے سوال پر شرماگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیا شادی کرنے والے ہیں؟ان کی ملکہ کون بنے گی ؟اوباڑو میں پی پی چیئرمین شادی کے سوال پر شرماگئے ۔ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے انکشاف کیا کہ انہیں شادی کے لئے بہت سی آفرز ہیں ، میں صرف یہی کہوں کہ جو بھی […]

900ارب لگا کر بھی صوبہ کھنڈر نظر آئے تو اپنا احتساب کرنا چاہیے

900ارب لگا کر بھی صوبہ کھنڈر نظر آئے تو اپنا احتساب کرنا چاہیے

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 900ارب لگاکر بھی صوبہ کھنڈر نظر آئے تو دوسروں کے بجائے اپنا احتساب کرنا چاہیے ۔ کراچی میں ریلوے ملازمین کوارٹرز کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں […]