counter easy hit

900ارب لگا کر بھی صوبہ کھنڈر نظر آئے تو اپنا احتساب کرنا چاہیے

If a 900 billion appeared Ruins State should introspect

If a 900 billion appeared Ruins State should introspect

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 900ارب لگاکر بھی صوبہ کھنڈر نظر آئے تو دوسروں کے بجائے اپنا احتساب کرنا چاہیے ۔

کراچی میں ریلوے ملازمین کوارٹرز کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں کی حالت بدل رہی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں بدل سکتی ،کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہے ،یہاںکی سڑکیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام ٹھیک نہیں۔

سعد رفیق کا کہناتھاکہ کے سی آر پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی ہے،صوبے کو 350ایکٹر زمین دے چکے ہیں تاکہ وہ اس پر اورنج لائن جیسا منصوبہ بنائیں ،کراچی سمیت پور ا سندھ کھنڈر اور آثار قدیمہ کا منظر پیش کرتا ہے جو انتہا ئی افسوسناک ہے،جس صوبے میں کچرے کے ڈھیر ہوں ، وہاں کے حکمرانوں کو بڑی تقریریں نہیں کرنی چاہئیں، شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کی صورتحال انتہائی ناقص ہے،شہر کے سرکلر ریلوے کے لئے وفاق کو بیچ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3 سال پہلے ریلوے کباڑ خانہ تھا، لیکن اب آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی ہے،ریلوے کی زمینوں کو پورے ملک میں کمپیوٹرائز کررہےہیں، سندھ میں یہ عمل تھوڑا سست چل رہا ہے،اپنی ذمے داری ایمانداری ، دیانت داری سے پوری کی ہےاور کررہےہیں،کراچی کینٹ اسٹیشن کےقریب 25کینال زمین ریلوے کو مل گئی ہے۔

صوبے وزیر ریلوے نے کہا کہ محکمے میں خرابی موجود ہے ،جس میں سے کچھ دور کردی ہے،تجاوزات اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ،ہماری پالیسی ہے، ریلوے کی زمین پر قائم کچی آبادی کو چھیڑتے نہیں اور موٹے مرغوں کو چھوڑتے نہیں،آئی جی سندھ سے زمین چھڑانے کے لئے بات کروں گا ۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ پر ایک جماعت اور خاندان کی مسلسل حکومت نے صوبے کو کھنڈر بنادیا گیاجبکہ میٹرو بس اور ٹرین سب سے پہلے کراچی میں آنا چاہیے تھی جبکہ سرکل ریلوے شہر کی ضرورت ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہتا ہے،فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں نے بہت ہمت دکھائی ہے، نفرت انگیز بیان سے اظہارلاتعلقی کو سراہتا ہوں،مجھے معلوم ہےکہ متحدہ کے سینئرافراد صورتحال سے تنگ تھے ،بانی ایم کیوایم کی مہربانی ہے کہ انھوں نےخود کو سیاست سے الگ کرلیا،کراچی میں ایک جماعت کا جھنڈا اترا تو دوسرے نے اپنا لگا لیا، الطاف حسین نے ان لوگوں کا کام آسان کیا جو صاف راستہ چاہتے تھے۔

 

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website