counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

کراچی: رضویہ میں کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی: رضویہ میں کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے رضویہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق رضویہ سوسائٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد عمر حیات کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے […]

خیبر پختونخوا میں تھیلیسیمیا کی نئی دوا کا استعمال شروع

خیبر پختونخوا میں تھیلیسیمیا کی نئی دوا کا استعمال شروع

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے نئی دوا ہائیڈرو آکسی یوریا کا استعمال شروع کردیا ہے۔ طبی ماہرین اور مریضوں نے بھی نئی دوا کے اثرات کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ چارسدہ سے تعلق رکھنے والا آٹھ سالہ سعید اللہ بچپن ہی سے تھیلی سیمیا کے […]

خیبر پختونخوا حکومت کا شربت گلہ کو ڈی پورٹ نہ کرنیکا کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا شربت گلہ کو ڈی پورٹ نہ کرنیکا کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے جگر کے عارضے میں مبتلا افغان خاتون شربت گلہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پشاور میں قیام اور علاج کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے درخواست کرے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شربت گلہ کو ڈی پورٹ نہ کرنے سے متعلق […]

اٹلی: ریفرنڈم کیخلاف مظاہرہ، نوجوان پولیس سے الجھ پڑے

اٹلی: ریفرنڈم کیخلاف مظاہرہ، نوجوان پولیس سے الجھ پڑے

اٹلی کے شہر فلورنس میں چار دسمبر کو ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نوجوان پولیس سے الجھ پڑے ہیں۔ مظاہرین آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ مظاہرین ڈیموکریٹک پارٹی کے سالانہ کنونشن کی طرف جانا چاہ رہے تھے، جہاں وزیر اعظم بھی موجود تھے۔ پولیس کے […]

پنجاب کے مختلف حصوں میں سموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

پنجاب کے مختلف حصوں میں سموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں سموگ کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ نومبر اور دسمبر میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔ سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے۔ موسم کروٹ لے چکا، سبزے کی جگہ زرد […]

نواز شریف کے رشتہ دار سلطانی گواہ سامنے آگئے، حکومتی حلقوں میں کھلبلی

نواز شریف کے رشتہ دار سلطانی گواہ سامنے آگئے، حکومتی حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد(یس اردو خصوصی رپورٹ)شریف فیملی کے انتہائی قریبی افراد نے نیوز ایجنسیز کو آج بتایا ہے کہ شریف فیملی کے خاندان کے لوگ جوکہ 1997 سے ان کے ظلم و ستم اور زیادتیوں کا شکار ہو چکے ہیں اور اس نتیجے میں اپنے اتفاق فائونڈری میں سے مناسب حصے سے بھی محروم ہو چکے […]

پاکستان میں اپنے پلاٹ کا سائز اور لوکیشن بتائیں اور مکان بنانے کا خرچ بالکل مفت معلوم کریں

پاکستان میں اپنے پلاٹ کا سائز اور لوکیشن بتائیں اور مکان بنانے کا خرچ بالکل مفت معلوم کریں

House construction cost in Pakistan just click http://bit.ly/1EhsxIS   اس لنک پر کلک کر کے مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور سادہ، درمیانے درجے کا اور بین الاقوامی معیار کا گھر بنانے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں کسی بھی مکان کی تعمیری لاگت ابھی معلوم کریں http://bit.ly/1EhsxIS کیا آپ ایک مکان بنانے کا ارادہ […]

سعودی عرب: ملازمین کی حاضری کیلئے دن میں پانچ مرتبہ فنگر پرنٹ کا نظام متعارف

سعودی عرب: ملازمین کی حاضری کیلئے دن میں پانچ مرتبہ فنگر پرنٹ کا نظام متعارف

سعودی عرب میں ملازمین کی کل وقتی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے دن میں پانچ مرتبہ فنگر پرنٹ حاضری کا نظام رائج کر دیا۔ اس کے باوجود کچھ ملازمین غیر ذمہ داری کے مرتکب پائے گئے جس کے بعد حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پانچ بار فنگر پرنٹ حاضری میں ناکام رہنے […]

‘بلاول شادی کرکے سکینڈلز سے بچ جائیں گے بس چاچا سے پرہیز کریں’

‘بلاول شادی کرکے سکینڈلز سے بچ جائیں گے بس چاچا سے پرہیز کریں’

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی بلاول بھٹو کے سر پر سہرا دیکھنے کے خواہش مند نکلے، کہتے ہیں شادی سے متعلق بلاول کی بات پسند آئی، اپیکر اسمبلی نے ایک مشورہ بھی دے ڈالا۔ لاہور:  بلاول بھٹو کو دلہن کی تلاش ہے۔ چیئرمین پی پی پی کے ارادے جان کر سردار ایاز صادق […]

رنبیر نے دپیکا اور کترینہ کو اپنی شخصیت کے خراب تاثر کا ذمہ دار قرار دیدیا

رنبیر نے دپیکا اور کترینہ کو اپنی شخصیت کے خراب تاثر کا ذمہ دار قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو فلم نگری اور فلم بینوں میں اپنے تاثر کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے 2007 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی شہرت حاصل کرلی جب کہ نوجوان اداکار فلم نگری میں اداکاری […]

راکھی ساونت پر مودی کی تصاویر والا لباس پہننے پر مقدمہ درج

راکھی ساونت پر مودی کی تصاویر والا لباس پہننے پر مقدمہ درج

جے پور: بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت پر نریندر مودی کی تصاویر والا لباس پہننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت شہ سرخیوں میں جگہ بنانے کا فن خوب جانتی ہیں یہی وجہ ہے کبھی متنازع بیان تو کبھی اداکارہ سنی لیون پر تنقید کرنے سے باز نہیں آتی ہیں لیکن […]

شردھا کپور فلم میں سدھارت کی بہن بننے پر پریشان

شردھا کپور فلم میں سدھارت کی بہن بننے پر پریشان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پربننے والی فلم میں سدھارت ملہوترا کی بہن بننے پر پریشان ہیں۔ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم میں نوجوان اداکار […]

پریانکا جب “مس ورلڈ” بنی اس وقت میں اسکول پڑھتی تھی، دپیکا پڈوکون

پریانکا جب “مس ورلڈ” بنی اس وقت میں اسکول پڑھتی تھی، دپیکا پڈوکون

ممبئی: بالی ووڈ فنکاروں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی تونک جھونک سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں، اداکار  سامنے تو ایک دوسرے سے لڑائی یا آگے سے آگے بڑھنے کی جستجو کا اظہار نہیں کرتے لیکن ان کے بیانات اوراظہار خیال سے کہیں نا کہیں ان کے درمیان ہونے والی لڑائی کے راز فاش […]

بلاول بھٹو زرداری اپنی پسند اور محبت کی شادی کریں، رؤف صدیقی کا مشورہ

بلاول بھٹو زرداری اپنی پسند اور محبت کی شادی کریں، رؤف صدیقی کا مشورہ

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے لیکن میری خواہش ہے کہ وہ اپنی پسند اور محبت کی شادی کریں۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف […]

راولپنڈی میں ایک بار پھر آرمی چیف کے حق میں بینرز لگادیئے گئے

راولپنڈی میں ایک بار پھر آرمی چیف کے حق میں بینرز لگادیئے گئے

راولپنڈی: راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ایک بار پھر سے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایک مقامی شہری شیخ امجد علی کی جانب سے راجہ بازار اور مختلف شاہراہوں پر سربراہ پاک فوج کے حق میں بینرز لگائے گئے ہیں جن میں […]

کوئٹہ :سول اسپتال میں سہولیات کا فقدان پر جسٹس قاضی فائزبرہم

کوئٹہ :سول اسپتال میں سہولیات کا فقدان پر جسٹس قاضی فائزبرہم

سانحہ سول ہسپتال کمیشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فا ئز عیسی کا سول ہسپتال کا دورہ سہولیات کے فقدان اور ایمبولینسز کی کمی اور سیکورٹی کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اپنےعملہ کے ہمراہ اچا نک سو ل ہسپتال کے دورہ پر پہنچے تو وہاں موجود […]

مسئلہ کشمیر پر دنیا کی حمایت کیلئے پاکستان نئی پالیسی بنائے

مسئلہ کشمیر پر دنیا کی حمایت کیلئے پاکستان نئی پالیسی بنائے

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے محتاط رویے کے باوجود ’برطانیہ اور ناروے‘مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ امریکہ ،برطانیہ اور ناروے کے دورے سے واپسی پر دارالحکومت مظفرآباد میں پر یس کانفرنس سے خطاب میں مسعو د خان نے […]

بولان :سیکورٹی سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک

بولان :سیکورٹی سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک

بولان کے علاقے مچھ کے قریب سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے، فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق مچھ کے علاقے مشقاف میں ایف سی اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے، اس دوران اہلکاروں اور کالعدم تنظیم کے دہشت […]

سپریم کورٹ ٹی او آرز کی تشکیل کا حکم نہیں دے سکتی،بیرسٹر ظفر اللہ

سپریم کورٹ ٹی او آرز کی تشکیل کا حکم نہیں دے سکتی،بیرسٹر ظفر اللہ

وطن پارٹی کےسربراہ بیرسٹرظفراللہ نےسپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاہےکہ سپریم کورٹ مجلسِ شوریٰ کی قانون سازی میں مداخلت نہیں کر سکتی ،نہ ہی حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان ٹی او آرز کی تشکیل کا حکم دےسکتی ہے،بلکہ سپریم کورٹ صرف جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا کہہ سکتی ہے۔ بیرسٹرظفراللہ نےپاناماکیس میں فریق […]

یمنی صدر کا اقوام متحدہ کے امن منصوبے کا خیر مقدم

یمنی صدر کا اقوام متحدہ کے امن منصوبے کا خیر مقدم

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اقوام متحدہ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا، حوثی باغیوں کے اتحادی عبداللہ صالح کے مطابق یہ منصوبہ یمنی تنازعے کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی اچھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ عبداللہ صالح نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیا ہے، جب اقوام متحدہ کے خصوصی […]

اسرائیل کی بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی نئی سازش

اسرائیل کی بیت المقدس میں اذان پر پابندی کی نئی سازش

اسرائیل نے بیت المقدس میں تمام مساجد میں اذان پرپابندی کی نئی سازش تیار کی ہے۔ اسرائیل کی نیوز پورٹل ’’کول اسرائیل‘‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرجزوی یا مستقل پابندی کے لیے تجاویز حکومت کے سامنے پیش کی ہیں۔ رپورٹ […]