counter easy hit

خبریں

کسی کو زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہبازشریف

کسی کو زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہبازشریف

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا تاجروں کےتحفظ کیلئےہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے شٹر داؤن ہڑتال کی کال […]

این اے 215، نواب وسان کی کامیابی کالعدم، غوث علی شاہ کامیاب

این اے 215، نواب وسان کی کامیابی کالعدم، غوث علی شاہ کامیاب

کراچی (یس ڈیسک) الیکشن ٹربیونل کراچی کے سربراہ ڈاکٹر ظفر احمد خان شیروانی نے این اے 215 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف دائر سید غوث علی شاہ کی انتخابی عذرداری منظور کرتے ہوئے قرار دیا۔ حلقے میں دھاندلی اور تشدد کے بارے میں ٹھوس ثبوت پیش کیئے گئے دوران پولنگ ایک شخص کا قتل بھی […]

پیر کو فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ بند اور شٹ ڈاؤن ہو گا: عمران خان

پیر کو فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ بند اور شٹ ڈاؤن ہو گا: عمران خان

لاہور (یس ڈیسک) میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ فیصل آباد کے ٹرانسپورٹروں نے پیر کو گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی لہذا مکمل شٹ ڈاؤن ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں جانیوالے ارکان کا تحریک انصاف […]

حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیا جائیگا، پرویز رشید

حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیا جائیگا، پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت مذاکراتی عمل کیلئے سنجیدہ ہے، احتجاج کا حق ضرور دیں گے لیکن حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اے اور بی پلان کو دیکھ چکے ہیں لیکن کسی کو مارکیٹ، […]

لاہور: عمران خان آج الیکشن ٹریبونل کے روبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے

لاہور: عمران خان آج الیکشن ٹریبونل کے روبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے

لاہور (یس ڈیسک) تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان آج الیکشن ٹریبونل لاہور کے روبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نےاین اے 122 میں انتخابی دھاندلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کےباہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکن جمع ہو چکے ہیں جو ایک دوسرے کی قیادت […]

بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ماسٹرز کے سالانہ امتحانات کا آغاز

بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ماسٹرز کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ایم اے / ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔ کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیوسٹی نادرخان کے مطابق امتحانات میں 17 ہزار سے زائد ریگولر اور پرائیویٹ طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل اور دیگر […]

تھر کے قحط زدہ علاقوں سے شہریوں کی نقل مکانی جاری

تھر کے قحط زدہ علاقوں سے شہریوں کی نقل مکانی جاری

تھرپارکر (یس ڈیسک) تھر کے صحرا میں خشک سالی کے عفریت نے پہلے علاقہ مکینوں کی خوشیاں نگلیں اور اب جینے کی امید بھی باقی نہ چھوڑی ۔تھر کے قحط زدہ علاقوں سے تھرواسیوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ اکثر مقامات پر متاثرین سڑک کنارے بیٹھے امداد کے منتظر ہیں۔ بارش کی امید پر کاشت […]

تھائی بادشاہ کی 87 ویں سالگرہ، آسمان روشنیوں سے سج گیا

تھائی بادشاہ کی 87 ویں سالگرہ، آسمان روشنیوں سے سج گیا

بنکاک (یس ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ کی 87 ویں سالگرہ کے موقع پر آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے سج گیا۔ دارالحکومت بنکاک میں تھائی عوام، محل کے سامنے، شمعیں اٹھائے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تھائی بادشاہ سالگرہ کی خوشیوں میں طبیعت کی […]

دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں ملنے تک انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں ملنے تک انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے خود ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے جا رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ انصاف ملے گا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں دھاندلی کی […]

میجر شبیر شریف شہید: جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

میجر شبیر شریف شہید: جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

لاہور (یس ڈیسک) نشان حیدر حاصل کرنیوالے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید کا آج 44 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں جنرل آفیسر کمانڈنگ فداحسین اور میجر جنرل سجاد علی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر […]

پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں، صدر ممنون

پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں، صدر ممنون

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر امن چاہتا ہے اور ایران سے تمام شعبوں میں برادارانہ تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی اردشیر سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین […]

سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (یس ڈیسک) جسٹس سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق حلف برداری کی تقریب دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔ Post Views […]

عراقی شہر کرکوک اور بغداد میں کار بم دھماکے، 32 افراد ہلاک

عراقی شہر کرکوک اور بغداد میں کار بم دھماکے، 32 افراد ہلاک

بغداد (یس ڈیسک) عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کرکوک کے کردآبادی والے علاقے شرجاح میں ایک مصروف شاہراہ پر کاربم دھماکا ہوا ہے۔اس شاہراہ پر متعدد ریستوران اور […]

صدر اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع نامزد کر دیا

صدر اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع نامزد کر دیا

واشنگٹن (یس ڈیسک) صدر اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع نامزد کردیا ہے، انہیں چک ہیگل کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس فیصلے کی حتمی منظوری کانگریس دے گی۔ تاہم اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ کانگریس میں ان کے نام کی مخالفت […]

مقبوضہ کشمیر میں حملے، 8 فوجیوں، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں حملے، 8 فوجیوں، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

سری نگر (یس ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے 4 مختلف مقامات پر مسلح جنگجوؤں کے حملوں میں 8 فوجیوں اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائیوں میں 8 حملہ آور بھی مارے گئے۔ بھارتی فوجی حکام کے مطابق مقبوضہ وادی میں جمعے کے روز مسلح جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان 4 […]

داعش سے تعلق، شام سے لوٹنے والے 2 برطانیوں کو 12 برس جیل

داعش سے تعلق، شام سے لوٹنے والے 2 برطانیوں کو 12 برس جیل

لندن (یس ڈیسک) شام میں داعش کا ساتھ دے کر لوٹنے والے دو برطانوی شہریوں کو 12 برس کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں کا تعلق برمنگھم سے ہے۔ محمد ناہین احمد اور یوسف زبیر سرور نے دہشتگردوں کے ساتھ 8 ماہ گزارے تھے۔ تاہم ماجدہ خاتون نے اپنے بیٹے سے متعلق پولیس […]

کشمیر میں تشدد کا کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کرسکتے، امریکا

کشمیر میں تشدد کا کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کرسکتے، امریکا

واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہر قسم کی پر تشدد کارروائیوں پر تشویش ہے مگر فوری طور پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کریں گے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہاکہ […]

جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے، الطاف حسین

جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے، الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ممتاز شاعر جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے۔ شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کی برسی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوش صاحب نے اپنی […]

خالد سومرو قتل، تفتیش کا دائرہ پنجاب، بلوچستان تک بڑھا دیا گیا

خالد سومرو قتل، تفتیش کا دائرہ پنجاب، بلوچستان تک بڑھا دیا گیا

سکھر (یس ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سکھر پولیس نے قتل کے الزام میں دو مبینہ اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل […]

حیدرآباد یونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں سب کیلئے ہوگی، الطاف حسین

حیدرآباد یونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں سب کیلئے ہوگی، الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہوگی اورا س میں داخلے سفارش پرنہیں بلکہ میرٹ پرہوں گے۔ انہوں نے یہ بات آج حیدرآباد میں زونل کمیٹی کے ارکان اورنائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات […]

چوہدری نثار نے کہا نواز شریف حکومت نہیں، کاروبار کرنے آئے ہیں: پرویز خٹک

چوہدری نثار نے کہا نواز شریف حکومت نہیں، کاروبار کرنے آئے ہیں: پرویز خٹک

پشاور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں جو رائے رکھتے ہیں اگر وہ لوگوں کو بتا دیں تو شرمندگی ہوگی۔ چودھری نثار ہی نے دھرنا جاری رکھنے کا بھی کہا تاکہ حکومت پر پریشر بنا رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے […]

کراچی: سائٹ ایریا میں آتشزدگی پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش

کراچی: سائٹ ایریا میں آتشزدگی پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش

کراچی (یس ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کو ٹیلی فون کرکے سائٹ ایریا میں لگنے والی آگ پر اظہار تشویش کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے ہدایت دی کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ گورنر سندھ نے آگ بجھانے کے لیے کے پی ٹی […]