counter easy hit

تھائی بادشاہ کی 87 ویں سالگرہ، آسمان روشنیوں سے سج گیا

Thai King Birthday

Thai King Birthday

بنکاک (یس ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ کی 87 ویں سالگرہ کے موقع پر آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے سج گیا۔ دارالحکومت بنکاک میں تھائی عوام، محل کے سامنے، شمعیں اٹھائے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تھائی بادشاہ سالگرہ کی خوشیوں میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے عوام کے سامنے نہیں آئے، جس پر ہزاروں تھائی عوام اسپتال کے سامنے بھی پہنچے اور اپنے بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تھائی لینڈ میں بادشاہ کی سالگرہ کے دن کو فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔