counter easy hit

حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیا جائیگا، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت مذاکراتی عمل کیلئے سنجیدہ ہے، احتجاج کا حق ضرور دیں گے لیکن حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اے اور بی پلان کو دیکھ چکے ہیں لیکن کسی کو مارکیٹ، ٹرانسپورٹ اور سڑک زبردستی بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت مذاکراتی عمل کیلئے سنجیدہ ہے ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کو بھی سنجیدگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا سیاسی حل چاہتے ہیں جب بھی اس حوالے سے بات ہو گی حل نکالا جائے گا۔