counter easy hit

پیر کو فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ بند اور شٹ ڈاؤن ہو گا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (یس ڈیسک) میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ فیصل آباد کے ٹرانسپورٹروں نے پیر کو گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ بار نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی لہذا مکمل شٹ ڈاؤن ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں جانیوالے ارکان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں رہے گا حکمران جنہیں خریدنا چاہتے ہیں خرید لیں تاکہ پی ٹی آئی پاک ہو جائے۔

دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں پڑے ہیں دھاندلی نہیں ہوئی تو حکومت خوفزدہ کیوں ہے؟۔ اس سے پہلے بنی گالہ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں دھاندلی کی درست تفتیش ہوئی تو حکومت چلی جائے گی۔

مذاکرات پر ملے جلے اشارے مل رہے ہیں حکومت سنجیدگی سے بات کرے دھوکا نہ دے۔ عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جب ت جوڈیشل کمیشن کا ٹرم آف ریفرنس طے نہیں ہوتا دھرنا جاری رہے گا۔