counter easy hit

جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے، الطاف حسین

Josh Malihabadi

Josh Malihabadi

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ممتاز شاعر جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے۔ شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کی برسی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوش صاحب نے اپنی انقلابی شاعری کے ذریعے معاشرے میں پائی جانے والے طبقاتی فرق کے خاتمہ اور ظلم کی چکی میں پسے ہوئے مظلوم و محروم کے حقوق کیلئے آواز بلند کی یہی وجہ ہے کہ وہ شاعر انقلاب کہلائے اور آج بھی شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے درمیان زندہ ہیں۔

جوش ملیح آبادی کی شاعری آج بھی محروم و مظلوم کے لئے فکر و شعور اور جوش وجذبے کی علامت ہے۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جوش ملیح آبادی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے۔