counter easy hit

کشمیر میں تشدد کا کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کرسکتے، امریکا

Marie Harf

Marie Harf

واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہر قسم کی پر تشدد کارروائیوں پر تشویش ہے مگر فوری طور پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کریں گے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق بامقصد بات چیت ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا تعین پاکستان اور بھارت خود کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کو تشدد روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔ میری ہارف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امریکی سفارت خانے اس طرح کے معاملات پر دونوں حکومتوں سے بات کرتے رہتے ہیں۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں حملہ آوروں کے پاکستان سے ممکنہ تعلق سے متعلق پوچھے گئے سوال کو رد کر دیا۔