counter easy hit

خبریں

دی ہوبٹ کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

دی ہوبٹ کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

نیویارک (یس ڈیسک) جادوئی کمالات سے بھرپور فلم دی ہوبٹ کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار ہے۔ ایکشن، فینٹیسی اور تھرلر سے بھرپور دی ہوبٹ۔ بیٹل آف دی فائیو آرمیز نے رواں ہفتے مزید 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سمیٹے، فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک 22 کروڑ ڈالر […]

لبرٹی تشدد کیس، سات نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لبرٹی تشدد کیس، سات نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (یس ڈیسک) لبرٹی چوک میں سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے شرکا پر تشدد میں ملوث سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزموں نے گزشتہ روز سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب میں پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے والے افراد کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا […]

سندھ اور پنجاب اسلحے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار

سندھ اور پنجاب اسلحے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار

پشاور (یس ڈیسک) پولیس نے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ایک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پشاور پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں سیفن چوکی کے قریب پولیس اہلکاروں نے قبائلی علاقے سے شہر مین داخل ہونے والے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران […]

آؤٹ آف ٹرن ترقیوں اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

آؤٹ آف ٹرن ترقیوں اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

کراچی (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سندھ حکومت کی جانب سے آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن […]

بہادر شہری نے بے قابو بائیس ویلر ٹریلر روک کر کئی زندگیاں بچا لیں

بہادر شہری نے بے قابو بائیس ویلر ٹریلر روک کر کئی زندگیاں بچا لیں

لاہور (یس ڈیسک) یہ واقعہ موٹر وے پر سالٹ رینج کے قریب پیش آیا۔ بہادر شہری اطہر یاد علی اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ موٹر وے پر اچانک خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطہر علی یاد یہ منظر دیکھ کر نظر انداز نہ کر سکے۔ وہ اپنی گاڑی […]

آئی ڈی پیز کی مرحلہ وار واپسی آئندہ ماہ سے شروع ہو گی

آئی ڈی پیز کی مرحلہ وار واپسی آئندہ ماہ سے شروع ہو گی

پشاور (یس ڈیسک) کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں آرمی چیف راحیل شریف کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی خیبرپختونخوا کا اجلاس، اگلے ماہ سے آئی ڈی پیز کی مرحلہ وار واپسی کا فیصلہ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ہونے والے […]

سنٹرل جیل سکھر کو سزائے موت کے تین قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول

سنٹرل جیل سکھر کو سزائے موت کے تین قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول

کراچی (یس ڈیسک) سنٹرل جیل سکھر کو سزائے موت کے تین قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہو گئے ہیں۔ کالعدم تنظیم کے محمد شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کے ڈیتھ وارنٹ کراچی کی خصوصی عدالت نے جاری کئے تھے۔ مجرموں نے وزارت دفاع کے ڈائریکٹر سید ظفر شاہ کو 2001 میں قتل کیا […]

قومی ایکشن پلان سے مدارس کا نام نکالا جائے: چودھری شجاعت

قومی ایکشن پلان سے مدارس کا نام نکالا جائے: چودھری شجاعت

اسلام آباد (یس ڈیسک) چودھری شجاعت حسین نے وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری کو ٹیلی فون کرکے مدارس کے معاملے پر ساتھ دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ چودھری شجاعت حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکشن پلان اور اخباری اشتہارات سے مدارس کا نام نکالا جائے۔ چودھری شجاعت کا کہنا […]

مہمند ایجنسی، سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ، ایک اہلکار شہید

مہمند ایجنسی، سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ، ایک اہلکار شہید

مہمند ایجنسی (یس ڈیسک) مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے ایک اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار معمول کی کارروائی کے دوران سوران کے علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک مکان میں بارودی مواد زور دار […]

پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور کئی شہروں میں حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی ہے۔ دھند کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جس نے صبح تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شہریوں کو دھند کی وجہ سے آمد […]

چین اور امریکا میں شدید برف باری، سڑکوں پر پھسلن

چین اور امریکا میں شدید برف باری، سڑکوں پر پھسلن

بیجنگ (یس ڈیسک) چین کے علاقے سنکیانگ اور امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید برف باری کے بعد ہر شے برف میں چھپ گئی ہے، پھسلن کے باعث مسافروں کو سڑکوں پر گاڑی چلانے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ چین کے علاقے سنکیانگ میں شدید برف باری ہوئی، کہیں کہیں 50 سینٹی میٹر تک برف باری […]

لاہور: سلمان تاثیر کیبر سی کی تقریب پر مشتعل افراد کا حملہ و تشدد

لاہور: سلمان تاثیر کیبر سی کی تقریب پر مشتعل افراد کا حملہ و تشدد

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر لبرٹی چوک پرشمع روشن کرنے کی تقریب پر مشتعل افراد نے حملہ کر دیا، پلے کارڈ پھاڑدیے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ لبرٹی چوک میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شمعیں روشن […]

کے پی حکومت وی پی آئی کی سیکورٹی پر بھاری رقوم خرچ کر رہی ہے

کے پی حکومت وی پی آئی کی سیکورٹی پر بھاری رقوم خرچ کر رہی ہے

پشاور (یس ڈیسک) خیبر پختونخواہ میں وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت میں بھی ماہانہ تقریبا ڈھائی کروڑ روپے وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں۔ صوبے کے ساڑھے چھ سو اہلکار منتخب لوگوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ جن میں سابق وزیر اعلی اکرم اللہ […]

چین میں بینک کے عملے اور اہل علاقہ نے چوری کی واردات ناکام بنا دی

چین میں بینک کے عملے اور اہل علاقہ نے چوری کی واردات ناکام بنا دی

بیجنگ (یس ڈیسک) چین میں بینک کے عملے اور اہل علاقہ نے مل کر چوری کی واردات ناکام بنا دی، چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ شمالی صوبے ہبائی میں ایک چورنے بڑے ہتھوڑے سے ایک بینک کائونٹر کی کھڑکی توڑی اور اندر گھس گیا، اس وقت سیفٹی باکس میں 5 […]

راولپنڈی میں عید میلاد النبی کےجلوس، ملکی خوشحالی کے لیے دعائیں

راولپنڈی میں عید میلاد النبی کےجلوس، ملکی خوشحالی کے لیے دعائیں

راولپنڈی (یس ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد میں عید میلاد النبی کے موقع پرجلوس نکالے گئے، جلوس کے شرکا نے ملک میں امن ،خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ مرکزی جلوس کا آغاز جامع مسجد روڈ سے ہوا جو بنی چوک،مری […]

بندوق کے زور پر اسلام نافذ نہیں کیا جاسکتا، شاہ تراب الحق

بندوق کے زور پر اسلام نافذ نہیں کیا جاسکتا، شاہ تراب الحق

کراچی (یس ڈیسک) ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، شہر شہر ریلیاں اور جلوس نکالے گئے اور درود و سلام کی محافل کا اہتمام کیا گیا، کراچی کے نشترپارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ تراب الحق نے کہا کہ بندوق […]

اسرائیل نے فلسطین کی 12 کروڑ ڈالر سے زائد ٹیکس کی رقم روک لی

اسرائیل نے فلسطین کی 12 کروڑ ڈالر سے زائد ٹیکس کی رقم روک لی

تل ابیب (یس ڈیسک) اسرائیل نے فلسطین کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں رکنیت کی درخواست جمع کرانے کے درعمل کے طور پر فلسطین کو محصولات کی مد میں ملنے والی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کی منتقلی روک دی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 12 کروڑ 70 […]

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے اکیسویں آئینی ترمیم کے بل کی شق وار منظوری کا امکان ہے، یہ بل ہفتے کو ایوان میں پیش کیا گیا تھا،قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ اس سے پہلے […]

بنگلا دیش کی سابقہ وزیراعظم خالدہ ضیا احتجاجی کال دینے پر نظر بند

بنگلا دیش کی سابقہ وزیراعظم خالدہ ضیا احتجاجی کال دینے پر نظر بند

ڈھاکہ (یس ڈیسک) اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا نے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سرکاری احکامات پر انھیں دار الحکومت ڈھاکا میں واقع پارٹی آفس میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت بنگلا […]

کئی بار طالبانائزیشن کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرچکا ہوں، الطاف حسین

کئی بار طالبانائزیشن کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرچکا ہوں، الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ کے قائد الطاف حسین نے سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ سلمان تاثیر کے برسی کی تقریب پر حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ […]

فلسطینی صدر اسرائیلی قبضے کیخلاف قرارداد دوبارہ سلامتی کونسل میں پیش کرنے کیلئے سرگرم

فلسطینی صدر اسرائیلی قبضے کیخلاف قرارداد دوبارہ سلامتی کونسل میں پیش کرنے کیلئے سرگرم

رملہ (یس ڈیسک) محمود عباس نے کہا ہے کہ انھوں نے سلامتی کونسل میں قرار داد دوبارہ پیش کرنے کے لیے اردن سے مشاورت کی ہے۔ اردن سال نو کے بعد بھی سلامتی کونسل کا رکن رہے گا جبکہ دیگر غیر مستقل اراکین تبدیل ہو جائیں گے۔ جس کے باعث فلسطینی صدر کو امید ہے […]

ملتان: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کینٹ اسٹیشن کو کلیئر قرار دے دیا

ملتان: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کینٹ اسٹیشن کو کلیئر قرار دے دیا

ملتان (یس ڈیسک) بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کینٹ اسٹیشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ کینٹ ریلوے اسٹیشن سے کوئی بم نہیں ملا۔ جس کے بعد کینٹ اسٹیشن کوٹرینوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق غلط اطلاع دینے والے […]