counter easy hit

پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

Fog

Fog

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور کئی شہروں میں حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی ہے۔

دھند کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جس نے صبح تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شہریوں کو دھند کی وجہ سے آمد و رفت سمیت روز مرہ معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو آمد و رفت کے حوالے سے شدید احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔