counter easy hit

آؤٹ آف ٹرن ترقیوں اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سندھ حکومت کی جانب سے آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظر ثانی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ نے کی اور سندھ حکومت کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام افسروں کو ان کے اصل محکموں میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو کے ایم سی، کے ڈی اے، پولیس، سوئی گیس اور واٹر بورڈ کے افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔