counter easy hit

مہمند ایجنسی، سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ، ایک اہلکار شہید

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی (یس ڈیسک) مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے ایک اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار معمول کی کارروائی کے دوران سوران کے علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک مکان میں بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزموں کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔