counter easy hit

پاک چین اقتصادی راہدی کے معاملے پر وزیراعظم نے اے پی سی طلب کر لی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے 28 مئی کو آل پارٹیز دوبارہ طلب کی ہے جو صبح ساڑھے 8 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہو گی۔

اے پی سی میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو باضابطہ مدعو کر لیا گیا ہے۔ 13 مئی کو سانحہ صفورا چورنگی کے باعث آل پارٹیز کانفرنس مکمل نہیں ہو سکی تھی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کانفرنس میں بریفنگ تو دی تاہم پاک چین اقتصادی راہدی کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں کے تحفظات دور نہیں ہو سکے تھے۔