counter easy hit

مقامی خبریں

بینظیر بھٹو قتل کیس ، استغاثہ کے پندرہ گواہ غیرضروری قرار

بینظیر بھٹو قتل کیس ، استغاثہ کے پندرہ گواہ غیرضروری قرار

راولپنڈی : راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے پندرہ گواہوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ان کی گواہی ترک کر دی ہے۔ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان نے اڈیالہ جیل میں کی۔ دوران سماعت […]

قومی اسمبلی میں اقتصادی راہداری کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

قومی اسمبلی میں اقتصادی راہداری کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کر لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ تحریک کے مطابق پارلیمانی کمیٹی […]

حکومت کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرے ،سپورٹ کرینگے، خورشید شاہ

حکومت کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرے ،سپورٹ کرینگے، خورشید شاہ

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو بند کریں ،ٹیک اوور کریں ہم آپکو سپورٹ کریں گے ،آپ کے الیکٹرک پر ہاتھ ڈالتے ہیں ،کوئی جہاز پر آتا ہےاور آکر ہاتھ روک لیتا ہے،بل ادا نہ کرنے والوں کی گرفتاری کی حمایت کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار […]

ملالہ کا ورلڈ بینک کے صدر سے بچوں کے لیے مفت تعلیم کا مطالبہ

ملالہ کا ورلڈ بینک کے صدر سے بچوں کے لیے مفت تعلیم کا مطالبہ

واشنگٹن : نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ اور عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ملینیئم گولز میں تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فنڈز اس کے لئے مختص کریں۔ ملالہ نے عالمی بینک کے صدرجم یونگ کم سے ملاقات کی جس میں اقوام […]

بارشوں سے بجلی کی طلب، لوڈ شیڈنگ میں کمی، شارٹ فال تین ہزار پانچ سو میگاواٹ رہ گیا

بارشوں سے بجلی کی طلب، لوڈ شیڈنگ میں کمی، شارٹ فال تین ہزار پانچ سو میگاواٹ رہ گیا

اسلام آباد : ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے بعد گرمی کم ہونے سے بجلی کی طلب بھی کم ہو گئی ہے جس سے شارٹ فال میں نمایاں کمی ہوئی، شہروں میں پانچ اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سات گھنٹے ہوگیا۔ وزارت پانی و بجلی ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں […]

ترک خاتون اول کے ہار کی گمشدگی، ایف آئی اے کا یوسف گیلانی کی گرفتاری سے اظہار معذوری

ترک خاتون اول کے ہار کی گمشدگی، ایف آئی اے کا یوسف گیلانی کی گرفتاری سے اظہار معذوری

اسلام آباد : ایف آئی اے نے ترک وزیراعظم کے گمشدہ ہار کے معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ترک خاتون اول کے ہار سے متعلق سابق وزیراعظم کے خلاف جو تحقیقات شروع کی گئی ہیں ان […]

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ، خواتین، بچوں سمیت 36 بازیاب

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ، خواتین، بچوں سمیت 36 بازیاب

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ، خواتین اور بچوں سمیت چھتیس افراد کو بازیاب کروا لیا گیا۔ بشارت علی کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سکھیکی کے زمیندار سیف اللہ نے اس کے خاندان کے چھتیس افراد کو غیرقانونی حراست […]

کراچی : شیر شاہ میں جوتوں کے گودام میں آگ لگ گئی

کراچی : شیر شاہ میں جوتوں کے گودام میں آگ لگ گئی

کراچی : شیر شاہ میں جوتوں کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے جس نے جوتوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے سلوشن اور دوسرے میٹریل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے آگ انتہائی […]

الطاف حسین نے کالا باغ ڈیم پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کر دیا

الطاف حسین نے کالا باغ ڈیم پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کر دیا

لندن : متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سندھ کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے […]

لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، کراچی میں رم جھم کا امکان

لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، کراچی میں رم جھم کا امکان

لاہور / کراچی : کراچی میں جان لیوا گرمی کی قاتل لہر آج شام ختم ہونے کا امکان ہے ،شہر قائد میں شمال مشرقی گرم ہوا چلنا بند ہو گئی ہے ۔ شہر میں جنوب مغربی سمندری ہوا چلنے لگی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی ہے۔ راول پنڈی ، اسلام آباد […]

کوئی گرمی سے مر جائے تو اس کی ذمہ دار حکومت نہیں، عابد شیر علی

کوئی گرمی سے مر جائے تو اس کی ذمہ دار حکومت نہیں، عابد شیر علی

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں اب کوئی گرمی میں گھٹ کر مر جائے تواس کی ذمے دارحکومت نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ […]

اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں: طاہر القادری

اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں: طاہر القادری

اسلام آباد : سنٹرل ہال میں اسلامک امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تعلیم دینے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسے لوگ جہاد کا نام لے کر نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر […]

کراچی میں جان لیوا گرمی نے مزید کئی گھر اجاڑ ڈالے، ہلاکتوں کی تعداد 748 ہو گئی

کراچی میں جان لیوا گرمی نے مزید کئی گھر اجاڑ ڈالے، ہلاکتوں کی تعداد 748 ہو گئی

کراچی : کراچی میں پڑنے والی قیامت کی گرمی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ گرمی سے بے حال شہریوں سے ہسپتال بھرے پڑے ہیں۔ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کے لئے آنے والوں کے لئے بستر بھی کم پڑ گئے۔ گرمی کے مارے شہریوں نے ہسپتال میں بھی سایہ دار جگہ […]

گرمی کی شدت، سندھ حکومت کا صوبے بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان

گرمی کی شدت، سندھ حکومت کا صوبے بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان

کراچی : وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے کی موجودہ صورتحال اور گرمی کے باعث اموات پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ قائم علی شاہ نے آج کا دن یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام […]

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس […]

کراچی: رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں 11 دہشتگرد ہلاک

کراچی: رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں 11 دہشتگرد ہلاک

کراچی : سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب رینجرز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران رینجرز اہکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دوسری جانب منگھوپیر […]

قومی اسمبلی، لوڈ شیڈنگ کیخلاف اپوزیشن سراپا احتجاج، وزیر بجلی کے استعفے کا مطالبہ

قومی اسمبلی، لوڈ شیڈنگ کیخلاف اپوزیشن سراپا احتجاج، وزیر بجلی کے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ اور مطالبات زر منظور ہونے کیخلاف اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے وزیر پانی و بجلی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہلاک ہونیوالوں […]

افغان مہاجرین کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں:اقوام متحدہ

افغان مہاجرین کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں:اقوام متحدہ

پشاور : اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ سابق افغان حکومت نے مہاجرین کی واپسی پر توجہ نہیں دی ، افغان مہاجرین کیلئے کم امداد ملنے کے باوجود پاکستان انہیں سہولیات دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سفیر انتونی گوتیرس نے وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کے ساتھ […]

ملک ریاض کا گرمی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ امداد کا اعلان

ملک ریاض کا گرمی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ امداد کا اعلان

کراچی : بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی میں شدید گرمی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا […]

وزیر اعلیٰ کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں ائرکنڈیشن نہ چلانے کی ہدایات

وزیر اعلیٰ کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں ائرکنڈیشن نہ چلانے کی ہدایات

پشاور : خیبر پختونخوا اسمبلی نے موبائل کورٹس کے قیام کے بل کی منظوری دیدی۔ایوان سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے بجلی کا بحران حل ہونے تک اسمبلی میں ائرکنڈیشن نہ چلانے کی ہدایات جاری کردیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شروع ہوا ۔وزیرقانون امتیاز شاہد قریشی نے خیبرپختونخوا پولیس […]

کراچی میں شدید گرمی سے مزید 15 افراد جاں بحق، چار روز میں ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں

کراچی میں شدید گرمی سے مزید 15 افراد جاں بحق، چار روز میں ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں

کراچی : کراچی میں جاری بدترین گرمی کی لہر کے دوران آج مزید 15 افراد چل بسے جب کہ گزشتہ 4 روز میں حبس اور لو لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ کراچی میں بدترین گرمی اور لو کی وجہ سے موت کا رقص جاری ہے اورآج مزید […]

پاکستان کی سالمیت پر حملے کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، ملیحہ لودھی

پاکستان کی سالمیت پر حملے کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، ملیحہ لودھی

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت پر حملے یا ملک کے کچھ حصوں کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورت حال پر مباحثے […]