counter easy hit

مقامی خبریں

ترک خاتون اول کے ہار کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس

ترک خاتون اول کے ہار کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس

اسلام آباد : ترک خاتون اول کو کیا کیا پتا تھا کہ 2010ء میں وہ جو قیمتی ہار سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے جا رہی ہیں، اُس کا تو سودا ہو جائے گا۔ حکومت نے تو معاملہ دبا لیا لیکن دنیا نیوز دستاویز اور تصاویر دنیا کے سامنے لے آیا اور اسی کی بنیاد پر […]

گوجرانوالا : پی پی 97 میں ری پولنگ، تحریک انصاف کے ناصر چیمہ کامیاب

گوجرانوالا : پی پی 97 میں ری پولنگ، تحریک انصاف کے ناصر چیمہ کامیاب

گوجرانوالا : پی پی 97 کے 33 پولنگ سٹیشنوں پر نتائج ہو گئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ناصر چیمہ 10405 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ (ن) لیگ کے اشرف وڑائچ 9966 ووٹ لے سکے ہیں۔ پی پی 97 کے 119 پولنگ سٹیشنوں پر پی ٹی آئی […]

لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن میں ہلکی بارش تیز ہواؤں کے ساتھ متوقع ہے جبکہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، اسلام آباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ لاہور ، ساہیوال ، ملتان اور بہاولپور میں کہیں کہیں […]

وزیر اعلیٰ سندھ کا گرمی سے جانی نقصان پر اظہار افسوس، لوڈ شیڈنگ میں کمی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ کا گرمی سے جانی نقصان پر اظہار افسوس، لوڈ شیڈنگ میں کمی ہدایت

کراچی : شہر قائد شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے۔ شہر میں جاری قیامت خیز گرمی نے 116 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔ افسوس ناک صورتحال پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گرمی سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے باعث وزیر صحت […]

کراچی: شدید گرمی سے گزشتہ دو دن میں 116 افراد جاں بحق

کراچی: شدید گرمی سے گزشتہ دو دن میں 116 افراد جاں بحق

کراچی : کراچی مختلف علاقوں میں گرمی اور شدید حبس کی وجہ سے بے شمار افراد موت کا شکار ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں جناح، سول اور عباسی ہسپتال میں لائی گئیں۔ انچاج شعبہ حادثات جناح ہسپتال کے مطابق تقریباً 100 افراد کی لاشیں جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئی ہیں عباسی شہید ہسپتال […]

عمر کاٹھیو القاعدہ سندھ کا سربراہ، سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کے انکشافات

عمر کاٹھیو القاعدہ سندھ کا سربراہ، سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کے انکشافات

کراچی : کراچی میں سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں نے کئی اہم حقائق سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد طاہر کا کہنا ہے کہ القاعدہ سندھ کا سربراہ عمر کاٹھیو کوٹری میں اس کا پڑوسی تھا۔ عمر کاٹھیو کے کہنے پر القاعدہ میں شمولیت اختیار کی۔ عمر کاٹھیو اندرون سندھ میں ہی رہتا ہے […]

تحریک انصاف کا دوبارہ پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا دوبارہ پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے جسٹسس وجیہ ٹریبونل کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے نئے آئین کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان تحریک […]

ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، عوام کی زندگی اجیرن

ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، عوام کی زندگی اجیرن

لاہور : بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا، کراچی اور لاہور کے بعض علاقوں میں تیسری سحری پر بھی روزہ داروں کو اندھیروں کا سامنا رہا۔ مختلف شہروں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مختلف شہروں میں غیراعلانیہ […]

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی کا دعویٰ

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی کا دعویٰ

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افطار، تراویح اور سحری کے اوقات میں شہروں میں 93 اور دیہی علاقوں میں 86 فیصد بلاتعطل بجلی […]

طاہر القادری 29 جون کی صبح لاہور پہنچیں گے

طاہر القادری 29 جون کی صبح لاہور پہنچیں گے

اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری پیر 29 جون کو صبح 7 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گے قائد عوامی تحریک 28 جون کو فلائٹ نمبر EK002 پر دن 2 بجے لندن سے روانہ ہونگے اور 29 جون کو دبئی پہنچیں گے۔ جہاں مختصر قیام کے بعد وہ فلائٹ نمبر […]

قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے قانون سے کوئی بالاتر نہیں: سراج الحق

قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے قانون سے کوئی بالاتر نہیں: سراج الحق

لاہور : جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا وہ لاہور میں ایک افطار ڈنر میں شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز جب کسی عام آدمی کے خلاف آپریشن کرے تو ٹھیک مگر بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالے جائیں تو سیاسی […]

شہید بینظیر کی 62 ویں سالگرہ آج سادگی سے منائی جائے گی

شہید بینظیر کی 62 ویں سالگرہ آج سادگی سے منائی جائے گی

کراچی: پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اورسابق وزیراعظم بے نظیربھٹوکا62 ویں سالگرہ آج(اتوارکو) کوملک بھرمیں عقیدت واحترام سے منایاجائے گا،اس حوالے سے سالگرہ کی مرکزی تقریب انتہائی سادگی سے نوڈیروہائوس لاڑکانہ میں ہوگی ،پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بینظیر بھٹو کے مزار پرحاضری بھی دے گی۔ بے نظیر بھٹو کے مزارپرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کا اہتما م […]

تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندررہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، آصف زرداری

تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندررہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، آصف زرداری

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے جب کہ ضروری ہےکہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں […]

طلب میں کمی تک غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکتے، وزیراعظم کوسیکریٹری پانی وبجلی کی بریفنگ

طلب میں کمی تک غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکتے، وزیراعظم کوسیکریٹری پانی وبجلی کی بریفنگ

اسلام آباد : سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ میں آگاہ کیا ہے کہ بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنا پڑرہی ہے اورطلب میں کمی سے ہی صورتحال معمول پر آسکتی ہے۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعظم نوازشریف سے […]

ٹنڈوآدم (رپورٹ*کامران انصاری)ٹنڈوآدم جوہرآباد کے علاقہ بسم اللہ کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر چار روز گزر جانے کے باوجود تبدیل نہیں ہوا

ٹنڈوآدم (رپورٹ*کامران انصاری)ٹنڈوآدم جوہرآباد کے علاقہ بسم اللہ کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر چار روز گزر جانے کے باوجود تبدیل نہیں ہوا

ٹنڈوآدم (رپورٹ*کامران انصاری)ٹنڈوآدم جوہرآباد کے علاقہ بسم اللہ کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر چار ورز گزر جانے کے باوجود تبدیل نہیں ہوا علاقہ مکین سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقہ بنگلہ روڈ جوہر آباد کے علاقہ بسم اللہ کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر چار روز قبل جل گیا تھا جوکہ آج چار روز […]

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابا، نصرت سحر عباسی کو شرجیل میمن نے ایڈیٹ کہہ دیا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابا، نصرت سحر عباسی کو شرجیل میمن نے ایڈیٹ کہہ دیا

کراچی : سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابا کیا جس پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا، اسمبلی میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن بنچوں سے نصرت سحر عباسی بار بار کھڑی ہوکر بولتی رہیں۔ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے انہیں […]

سلطان قمرصدیقی کا لیاری گینگ وار کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کا اعتراف

سلطان قمرصدیقی کا لیاری گینگ وار کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کا اعتراف

کراچی : رینجرز کی حراست میں وائس چیئرمین فش ہاربراتھارٹی سلطان قمر صدیقی نے دوران تفیش اہم انکشافات کئے ہیں جب کہ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی رقم ہنڈے کے ذریعے بیرون ملک بھجواتے تھے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان قمر صدیقی نے دوران تفتیش […]

توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے تیزرفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، شہباز شریف

توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے تیزرفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سائرل نن نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جرمنی کی توانائی کی بین الاقوامی کمپنی سیمنز کے […]

قلعہ عبداللہ میں اے این ایف کی کارروائی، 7830 کلو گرام منشیات برآمد

قلعہ عبداللہ میں اے این ایف کی کارروائی، 7830 کلو گرام منشیات برآمد

کوئٹہ : اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اے این […]

رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی: نواز شریف

رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی: نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر حکام سے فوری جواب طلب کیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کی سرزنش کی […]

عابد شیر علی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قوم سے معذرت کر لی

عابد شیر علی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قوم سے معذرت کر لی

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پہلے روزے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرلی ، کہتے ہیں سحر و افطار کے دوران کوئی صنعت چلتی پائی گئی تو افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر سحری کے وقت […]

لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 5 کارندے ہلاک

لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 5 کارندے ہلاک

کراچی : کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی دو کارروائیوں میں گینگ وار کے 5 کارندے مارے گئے ۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے بھتہ خوروں سمیت آٹھ ملزم گرفتار کرلئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں چھاپہ مارا گیا تو ملزموں نے رینجرز پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے تین […]