counter easy hit

بینظیر بھٹو قتل کیس ، استغاثہ کے پندرہ گواہ غیرضروری قرار

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

راولپنڈی : راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے پندرہ گواہوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ان کی گواہی ترک کر دی ہے۔

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان نے اڈیالہ جیل میں کی۔

دوران سماعت عدالت نے استغاثہ کے پندرہ گواہوں کو غیر ضروری قرار دیا اور ان کی گواہی ترک کر دی۔ مزید گواہوں کو آئندہ سماعت کیلئے طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت انتیس جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔