counter easy hit

تاجروں نےآرمی چیف سے سندھ حکومت کی شکایت کردی

تاجروں نےآرمی چیف سے سندھ حکومت کی شکایت کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں وصنعت کاروں نے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور سندھ حکومت کی شکایت بھی لگائی۔ تاجروں نے آرمی چیف کو بتایا کہ سندھ حکومت ذمے داری ٹھیک سے نہیں نبھارہی،کراچی کو گنداترین شہر بنادیا گیا ہے۔ اس موقع پر آرمی […]

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 35 ہاٹ اسپاٹ ہیں: مشتاق مہر

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 35 ہاٹ اسپاٹ ہیں: مشتاق مہر

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 35 ہاٹ اسپاٹ ہیں، اسٹریٹ کرائم والے مقامات پر نفری لگا رہے ہیں، نفری کم ہے، اس لیے بیس ہزاربھرتیاں کی ہیں ۔ کراچی میں ضلع سٹی کے دفتر میں سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع […]

طلال چوہدری زبان سنبھال کر بات کریں، چانڈیو

طلال چوہدری زبان سنبھال کر بات کریں، چانڈیو

مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ طلال چوہدری اپنی زبان سنبھال کر استعمال کریں، سیاسی تنقید کرنی چاہیے، بدزبانی نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اِدھر بلاول نے پنجاب میں سیاست کا آغاز کیا، اُدھر مخالفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری […]

تیسرا ون ڈے : پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست

تیسرا ون ڈے : پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست

تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیانے پاکستان کوبآسانی7وکٹوں سے شکست دے دی۔کپتان اسٹیون اسمتھ نے ناقابل شکست 108رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نےسیریز میں دو، ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 263رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا، […]

ابراہم ڈیویلیئرز انگلینڈ کیخلاف سیریز سے بھی دستبردار

ابراہم ڈیویلیئرز انگلینڈ کیخلاف سیریز سے بھی دستبردار

جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ابراہم ڈیویلیئرز اور بورڈ حکام میں سب کچھ ٹھیک نہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے بعد اب جولائی اگست میں دورئہ انگلینڈ اور سال کے آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز سے بھی معذرت کرلی ہے۔ شاید وہ 2017کے پورے سال ہی شاید دستیاب نہ ہوں ۔ آئندہ […]

لاہور : چوری اور ڈکیتی کرنے والی 4 خواتین گرفتار

لاہور : چوری اور ڈکیتی کرنے والی 4 خواتین گرفتار

لاہور میں گڑھی شاہو پولیس نےچوری اور ڈکیتی کے31 مقدمات میں ملوث چار رکنی لیڈیز ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑی جانے والی چاروں ڈکیت خواتین ڈکیتی،ساتھ راہزنی کی وارداتیں کرتی تھیں،ان سے 50 ہزار روپے کیش،جیولری اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا […]

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکن زیرحراست

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکن زیرحراست

کراچی کے علاقوں لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سے ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کو حراست میں لےلیا گیا ۔لیاری ،جوہر آباد اور ایف بی انڈسٹریل ایریا سے بھی3ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے لیاقت آباد میں چھا پا ما رکر ایم کیو ایم لندن کے2کارکنوں ارشد اور […]

مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش

مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش

سپریم کورٹ میں مریم نواز کے نام خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔ ان میں جائیداد خریدنے کی تاریخیں اور قانونی دستاویزات شامل ہیں ،مخدوم علی خان نے بتایا والد نے بیٹی کے نام زمین خریدی، بیٹی نے قیمت ادا کی تو زمین کا انتقال ہوا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں […]

ملتان میں میٹرو منصوبہ مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

ملتان میں میٹرو منصوبہ مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

مدینتہ الاولیا ،ملتان میں حکومت کی جانب سے ایک بڑا میٹرو منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے اور کچھ دنوں کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ میٹرو منصوبے کا روٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہارانوالہ تک ہے جس کی لمبائی 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر تک ہے ، انتظامیہ […]

عوام منفی سیاست کرنے والوں سے لاتعلق ہوچکے، شہباز شریف

عوام منفی سیاست کرنے والوں سے لاتعلق ہوچکے، شہباز شریف

پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ عوام اپنےمسائل کاحل اور ملکی ترقی چاہتے ہیں،وہ سیاسی تماشا لگانے والوں کی منفی سیاست سےلاتعلق ہو چکے ہیں،شفافیت ، خدمت اور دیانت کے سامنے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےیہ بات رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال سے گفتگوکرتے ہوئےکہی،ان […]

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فتح محمد برفت کو چار سال کے لیے سندھ یونیورسٹی کا وائس […]

انجن اور مال گاڑی سڑک پر آگئی، شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام

انجن اور مال گاڑی سڑک پر آگئی، شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام

کراچی کی مصروف ترین شاہرہ شارع فیصل کے درمیان انجن اور اور مال گاڑی کی بوگی آکھڑی ہوئیں، جس کے باعث شہری بری طرح ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے۔ کراچی کی مصروف ترین سڑک شارع فیصل پر صبح کے وقت جب لوگ دفاتر کے لیےجارہے ہوتے ہیں، ڈرگ روڈ کے مقام پرانجن اور […]

سونی پرڈیو کی ٹرمپ کابینہ میں بطور سیکرٹری زراعت نامزدگی کا امکان

سونی پرڈیو کی ٹرمپ کابینہ میں بطور سیکرٹری زراعت نامزدگی کا امکان

مسلسل دو سال جارجیا کے گورنر رہنے والےسونی پرڈیو کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں آج سیکریٹری زراعت کے طور پر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ سینئر حکام کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکریٹری زراعت کے طور پر جارجیا کے سابق گورنر سونی پرڈیو […]

پشاور:50 فیصد دودھ ملاوٹ شدہ ہونے کا انکشاف

پشاور:50 فیصد دودھ ملاوٹ شدہ ہونے کا انکشاف

پشاورمیں بکنے والا پچاس فیصد دودھ ملاوٹ شدہ ہے۔ ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری میں دودھ کے نمونے چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ دودھ میں نہ صرف پانی ملایا جاتا ہے بلکہ دودھ کو گاڑھا کرنے کےلئے کیمیکل کا استعمال بھی کیاجارہا ہے۔ تاہم ضلعی حکومت کی جانب سے تاحال لیبارٹری کو مطلوبہ فنڈز نہ مل […]

بابر اعظم، تیز ترین ہزار رنز بنانے والوں میں شامل

بابر اعظم، تیز ترین ہزار رنز بنانے والوں میں شامل

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے اپنی اکیسویں ون ڈے اننگز میں ہزار رنز مکمل کئے۔ بابر اعظم نے 31 مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف لاہور میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔اپنے اولین میچ میں انہوں نے 54 رنز کی […]

تحائف اسکینڈل: اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے سے پولیس کی تفتیش

تحائف اسکینڈل: اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے سے پولیس کی تفتیش

کھرب پتی تاجروں سےتحائف بٹورنےکےاسکینڈل میں اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے یائرنیتن یاہوسےاینٹی کرپشن حکام نےچار گھنٹےتک پوچھ گچھ کی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق آسٹریلیا کے کھرب پتی تاجروں ارنون ملچن اور جیمز پیکرنے مبینہ طور پر نیتن یاہو اوران کے گھرانے کو سگار، قیمتی شراب اورمیوزک کنسرٹ کےٹکٹ دیے۔یہ دونوں نہ صرف نیتن یاہو […]

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، ماڈل گرل ایان علی کو منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے ۔جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس کے کے آغا کے درمیان فیصلے پر […]

صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا پر عائد پابندی کے خاتمے،شیشے پر پابندی سے متعلق قانون ، سندھ آرمز ایکٹ اور سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم سمیت اہم قوانین سے متعلق امور […]

فلم ’’ڈرفٹر‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم ’’ڈرفٹر‘‘ کا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی ووڈ ڈراما فلم ’’ڈرفٹر‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔سنسنی خیز فلم 24فروری کو نمائش کیلئے تیار ہے۔ ہدایتکار کرس ہوفمین کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی دو ایسے جرائم پیشہ افراد کے گِرد گھوم رہی ہے جو پولیس سے فرار کی کوشش کرتے ہوئے شہر سے […]

پی ٹی آئی عدلیہ کو متنازع بنانا چاہتی ہے ،طارق فضل چودھری

پی ٹی آئی عدلیہ کو متنازع بنانا چاہتی ہے ،طارق فضل چودھری

ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ججز کو دباؤ میں لانے اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدلیہ پر اثرانداز ہونا چاہتی ہے ۔اس موقع پر دانیال عزیز […]

فیصلے کا وقت آیا تو وزرا کے اعصاب جواب دینے لگے، شیخ رشید

فیصلے کا وقت آیا تو وزرا کے اعصاب جواب دینے لگے، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے فیصلےکاوقت قریب آرہاہے،ن لیگی وزرا کے اعصاب جواب دے رہے ہیں۔ ن لیگ کےوزراکی زبان بگڑتی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ملک کا تاریخی کیس لگاہے،کرپشن کا راستہ رُک گیا توجمہوریت مضبوط ہوگی،عوام کا اعتماد […]

اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس 48ہزار 900 کی سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس 48ہزار 900 کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، کاروبار کےدوران ایک موقعے پر ہنڈرڈ انڈیکس 264 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 900 کی سطح تک پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 264 پوائنٹس کا اضافہ […]

وفاق سے مطالبات منوانے کیلئے سندھ اور خیرپختونخوا نے ہاتھ ملالیے

وفاق سے مطالبات منوانے کیلئے سندھ اور خیرپختونخوا نے ہاتھ ملالیے

وفاقی حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے سندھ اور خیبرپختونخوا نے ہاتھ ملالیے ہیں۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی مالیاتی کمیشن خیبرپختونخوا کے وفد سے ملاقات ہوئی۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وفاق کو سی پیک سیکورٹی اور فاٹا کے ترقیاتی کاموں پر 7فیصد کٹوتی کرنے نہیں دی جائیگی۔ سی پیک اور فاٹا کے ترقیاتی […]

چار مطالبات پورے نہ ہوئے ، پیپلز پارٹی میدان میں نکل آئی

چار مطالبات پورے نہ ہوئے ، پیپلز پارٹی میدان میں نکل آئی

چار مطالبات پورے نہ ہونے پر پیپلز پارٹی میدان میں نکل آئی ۔بلاول بھٹو کی قیاد ت میں لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کا آغاز ہوگیا ہے، جیالوںنےخوشی میں رقص کیا اور نعرے لگائے۔ پیپلزپارٹی نے لاہورسےفیصل آباد تک ریلی سے حکومت کےخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ،بلاول بھٹو زرداری ریلی کےدوران4مقامات […]