counter easy hit

فلم ’’ڈرفٹر‘‘ کا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی ووڈ ڈراما فلم ’’ڈرفٹر‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔سنسنی خیز فلم 24فروری کو نمائش کیلئے تیار ہے۔

Film "drifter" trailer released

Film “drifter” trailer released

ہدایتکار کرس ہوفمین کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی دو ایسے جرائم پیشہ افراد کے گِرد گھوم رہی ہے جو پولیس سے فرار کی کوشش کرتے ہوئے شہر سے دور درازایک گاؤں میں پہنچ جاتے ہیں۔زندگی اور بقا کی اس جنگ میں گاؤں پہنچ کران نوجوانوں کا سامنا ایک ایسے سر پھرے شخص اور اسکے ساتھیوں سے ہوتا ہے جو ان کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں ۔اس کرائم ڈرامافلم میں ہالی ووڈ اداکارآریا اموری، ڈریو ہاروڈ ، مونیک روسیریو، جیمز میک کیب ، ربیکا فریزر، اینتھونی فیکو اور منیسا ریکیل سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قریب فلمائی گئی اس سنسنی خیز فلم کو گرین اسٹار فلمز کے تحت رواں سال 24فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website