counter easy hit

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 35 ہاٹ اسپاٹ ہیں: مشتاق مہر

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 35 ہاٹ اسپاٹ ہیں، اسٹریٹ کرائم والے مقامات پر نفری لگا رہے ہیں، نفری کم ہے، اس لیے بیس ہزاربھرتیاں کی ہیں ۔

35 hotspot of street crimes are in Karachi Mushtaq Mehr

35 hotspot of street crimes are in Karachi Mushtaq Mehr

کراچی میں ضلع سٹی کے دفتر میں سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، تقریب میں تاجر برادری، اسپورٹس مین اورعلاقہ معززین بھی شریک تھے۔

اے آئی جی مشتاق مہر نے امید ظاہر کی کہ دفترکےقیام سے لیاری اور اولڈسٹی ایریامیں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیوں کو موٹرسائیکلوں میں بھی ٹریکر لگوانے کا مشورہ دیا ہے، موبائل فون چھیننے کی وارداتیں روکنے کے لیے آئی ایم ای آئی نمبر بلاک کرنے والا سافٹ ویئر بنایا جارہا ہے۔

اےآئی جی مشتاق مہر کا مزید کہنا تھا کہ لیاری کی نئی نسل اپنی توانائی مثبت جگہ صرف کرے،یہاں ہونےوالےجرائم میں کم عمرنوجوانوں کو ملوث دیکھا گیا ہے،تاجر برادری کے ساتھ مل کر لیاری میں کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں کی جانی چاہئیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website