counter easy hit

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکن زیرحراست

کراچی کے علاقوں لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سے ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کو حراست میں لےلیا گیا ۔لیاری ،جوہر آباد اور ایف بی انڈسٹریل ایریا سے بھی3ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

Karachi: Three MQM London worker arrested

Karachi: Three MQM London worker arrested

قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے لیاقت آباد میں چھا پا ما رکر ایم کیو ایم لندن کے2کارکنوں ارشد اور شارق کو حراست میں لے لیا، اس سے پہلے فیڈرل بی ایریا سے ایم کیو ایم لندن کے عہدیدار فرحان کو حراست میں لیا گیا تھا ،جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ایف ایریا میں ہی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم شاکر کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔لیاری گلستان کالونی سے بھی گینگ وار کا اہم ملزم عرفان قریشی عرف پنو پکڑا گیا ۔جوہر آباد میں مقابلے کے بعد پولیس نے نائی کی دکان میں ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم بلال کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کا ساتھی پہلے ہی مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website