counter easy hit

پشاور:50 فیصد دودھ ملاوٹ شدہ ہونے کا انکشاف

پشاورمیں بکنے والا پچاس فیصد دودھ ملاوٹ شدہ ہے۔ ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری میں دودھ کے نمونے چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ دودھ میں نہ صرف پانی ملایا جاتا ہے بلکہ دودھ کو گاڑھا کرنے کےلئے کیمیکل کا استعمال بھی کیاجارہا ہے۔ تاہم ضلعی حکومت کی جانب سے تاحال لیبارٹری کو مطلوبہ فنڈز نہ مل سکے۔

Peshawar: discovered 50 percent of the milk adulterated

Peshawar: discovered 50 percent of the milk adulterated

ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹس کے مطابق مختلف مقامات سے دودھ کے 53 سیمپل میں سے 28 غیر خالص نکلے جن میں اسٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ کی جاتی ہے۔اسٹارچ کیمیکل گاڑھے پن کے لئے استعمال ہوتا ہے۔یہ کیمیکل شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہےجس سےگردے خراب ہوتے ہیں۔صوبے کی واحد ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری محکمہ لائیو اسٹاک کے زیر انتظام کام کررہی ہے۔ لیبارٹری انتظامیہ کے مطابق جیونیوزپر رپورٹ نشر ہو نے کے بعد شہری دودھ کے نمونے ٹیسٹ کےلئےلارہے ہیں۔ اب ملاوٹ والے بھی ہوشیار ہورہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں انفورسمنٹ ایکٹ نافذہونے کے باعث ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کو پچاس ہزار جرمانہ اور تین سال تک قید ہوسکے گی۔ضلعی حکومت نے ملک ٹیسٹنگ لیباریٹری تو قائم کرلی لیکن اعلان کردہ فنڈز تاحال نہیں دیئے گئے۔ جس کے باعث ملک ٹیسٹنگ کاکام سست روی کا شکار ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website