counter easy hit

ملتان میں میٹرو منصوبہ مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

مدینتہ الاولیا ،ملتان میں حکومت کی جانب سے ایک بڑا میٹرو منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے اور کچھ دنوں کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔

The metro project completed in Multan, Prime Minister will inaugurate

The metro project completed in Multan, Prime Minister will inaugurate

میٹرو منصوبے کا روٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہارانوالہ تک ہے جس کی لمبائی 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر تک ہے ، انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو بھی میٹرو روٹ کا وزٹ کرایا گیا ۔چیف انجینئر پروجیکٹ صابر سدوزئی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ پر 28 ارب 88 کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں،اس روٹ پر 21 اسٹیشن اورایک انڈر پاس بھی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے اس پراجیکٹ کو لاہور اور اسلام آباد سے بہتر منصوبہ قرار دیا ۔اس منصوبہ کی تکمیل سے ملتان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ماہانہ لاکھوں افراد اس منصوبہ سے سستی سفری سہولت سے فائدہ بھی اٹھائیں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website