counter easy hit

مشال قتل کیس :پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

مشال قتل کیس :پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی

مشال خان قتل کیس میں پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے جس میں آئی […]

مقبوضہ کشمیر: دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی گرفتار

مقبوضہ کشمیر: دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی گرفتار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکورٹی فورسزنے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا۔ دختران ملت کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ آسیہ اندرابی کو گزشتہ شب سرینگر کے علاقے سورا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سورا نے پولیس کی نفری […]

مقبوضہ کشمیر: کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،5 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر: کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ،5 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آج صبح کپواڑہ میں پنج گاؤں کے علاقے چوکیبال میں واقع بھارتی فوجی کیمپ پر کیا گیا جس میں بھارتی فوج کے 2 افسران سمیت 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد فوجی […]

برطانیہ: سیاسی پناہ کےنام پرمفادات بٹورنے والے پاکستانی جوڑے کو سزا

برطانیہ: سیاسی پناہ کےنام پرمفادات بٹورنے والے پاکستانی جوڑے کو سزا

برطانیہ میں سیاسی پناہ کےنام پرمفادات بٹورنے والے شوہر نے جیل سے رہائی پائی تو اُس کی بیوی کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ۔ عدالت کے اس فیصلے سے پاکستانی جوڑے کے بچے چائلڈکئیر میں جانے سے بچ گئے۔ سید زیدی اور رضوانہ کمال نے برطانیہ کی عدالت میں سیاسی پناہ […]

سعودی عرب: جازان میں تیل کی تنصیب پر حملے کی کوشش ناکام

سعودی عرب: جازان میں تیل کی تنصیب پر حملے کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں تیل کی ایک تنصیب پر ممکنہ دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ یمن سے آنے والی دھماکا خیزمواد سے بھری کشتی تباہ کردی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی فورسزنے دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کشتی پکڑی گئی ہے، جو یمن کی طرف سے سعودی عرب […]

کشمیر کا مسئلہ جلد حل کرنا ہوگا ،خواجہ آصف

کشمیر کا مسئلہ جلد حل کرنا ہوگا ،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماسکو میں انٹرنیشنل سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پاکستان کی دیانت دارانہ کوششوں کا […]

لیہ: باپ نے 5 بچوں کو زہر دے کر خود بھی پی لیا

لیہ: باپ نے 5 بچوں کو زہر دے کر خود بھی پی لیا

لیہ کے نواحی گاؤں 341ٹی ڈی اے میں باپ نے اپنے 5بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا۔ پویس کے مطابق زہر پینے سے پانچوں بچےجاں بحق اور باپ تشویش ناک حالت میں ہے، جس کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق بچوں […]

فلم ’اسٹار وارز‘ کے مشہور کردار کا ماسک نمائش کیلئے پیش

فلم ’اسٹار وارز‘ کے مشہور کردار کا ماسک نمائش کیلئے پیش

ٹوکیو میں فلم ’اسٹار وارز‘ کے مشہور کردار کا ماسک نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ ماسک ٹوکیو میں فلم کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ماسک کی قیمت ساڑھے 14 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ 24 قیراط کے خالص 15 کلو سونے سے بنا فلم ’اسٹار وارز‘ کے […]

پی سی بی نے بی سی سی آئی کیخلاف کارروائی کو حتمی شکل دیدی

پی سی بی نے بی سی سی آئی کیخلاف کارروائی کو حتمی شکل دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھیجوا دیا جائے گا۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز میں بھارت کا بار بار کھیلنے سے انکار […]

کراچی ایکسپو میں عالمی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس نمائش شروع

کراچی ایکسپو میں عالمی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس نمائش شروع

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دسویں عالمی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس ٹیکنالوجی نمائش کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ عالمی نمائش میں 33 ممالک کی 550 سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح سیکرٹری ٹیکسٹائل حسن اقبال نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے […]

بھٹ شاہ: لکڑی بازار میں آتشزدگی، دکانیں و ہوٹل جل کر خاکستر

بھٹ شاہ: لکڑی بازار میں آتشزدگی، دکانیں و ہوٹل جل کر خاکستر

مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ کے لکڑی بازار میں آگ لگنے سے ایک ہوٹل اور 20 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے بر وقت کارروائی کرکے آگ بجھا دی ہے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بھٹ شاہ سٹی میں قائم قدیم لکڑی بازار میں اچانک آگ […]

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز منسوخ ہو گئی ہے۔ سیریز میں2 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔ سیریز دونوں بورڈز کی باہمی رضا مندی سے منسوخ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز رواں برس جولائی اگست میں کھیلی جانی […]

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع

تحریک انصاف نے 28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کا مرکزی کنٹینر بھی بننا شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی ملتے ہی تحریک انصاف نے پریڈ گراونڈ میں کٹینرز پہنچا دیے، جلسے کی باضابطہ تیاریاں شروع کر […]

ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں میں جھڑپ، 8 اہلکار ہلاک

ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں میں جھڑپ، 8 اہلکار ہلاک

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی 2016 […]

رحیم یار خان: مسلح ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

رحیم یار خان: مسلح ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

رحیم یارخان میں موضع فتح پور کے علاقے سے مسلح ڈاکوؤں نے 7 افراد کواغوا کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ماچھکہ کے شہری چوری کئے گئے مویشی کے کے تعاقب کے بعد واپس آرہے تھے، کہ ڈاکو سلطور شر کے مسلح گینگ نے اغوا کرکے کچے کے علاقے میں یرغمال بنالیا ہے۔ ایس […]

عوام اور کارپوریٹ ٹیکس پر ٹرمپ نے نئی تجاویز پیش کر دیں

عوام اور کارپوریٹ ٹیکس پر ٹرمپ نے نئی تجاویز پیش کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے عوام اور کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کی تجاویز پیش کردیں ہیں۔ وائٹ ہاوس سے جاری ٹیکس پلان سمری کے مطابق امریکی صدر نے بریکٹ 7 سے 3 تک کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے بچے اور ڈیپینڈنٹ رکھنے والےخاندانوں کیلئے ٹیکس ریلیف کی تجویز دی ہے۔ گھرکی ملکیت اور چیریٹی کے […]

کراچی: پولیس کارروائیوں اور مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک، 24 گرفتار

کراچی: پولیس کارروائیوں اور مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک، 24 گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ عائشہ منزل کے قریب ریسٹورنٹ مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں گلشن اقبال، خواجہ اجمیر نگری، شادمان، بوٹ بیسن، […]

خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری میں کئی دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری میں کئی دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔ بمباری میں کئی دہشت گرد مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ یہ دہشتگرد افغانستان کے صوبہ ننگر ہار سے خیبر ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی […]

ڈی جی آئی ایس آئی کی مریم نواز سے قریبی رشتہ داری ہے، اعتزاز احسن

ڈی جی آئی ایس آئی کی مریم نواز سے قریبی رشتہ داری ہے، اعتزاز احسن

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بہت مشکل ہے کہ جے آئی ٹی قانونی تقاضے پورے کر سکے جب کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مریم نواز سے قریبی رشتہ داری ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا […]

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کا کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا مطالبہ مسترد کردیا

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کا کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا مطالبہ مسترد کردیا

 اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان میں سزائے موت پانے والے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا جسے پاکستان نے مسترد کردیا۔ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں ایک مرتبہ […]

ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوگئی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوگئی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی ہے اور ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی […]

امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل نظام نصب کرنا شروع کردیا

امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل نظام نصب کرنا شروع کردیا

سیئول: امریکا نے جنوبی کوریا میں اپنے متنازعہ میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب شروع کردی ہے جس پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’’تھاڈ‘‘ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس سال کے اختتام تک پوری طرح […]

بھارت نے پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

بھارت نے پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

بھارت نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والانے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی، سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،اس نےجاسوسی، دہشت گردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اعتراف کیا۔ انہوں […]

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ کی اوورسیز ایڈوائیزر برائے وزیراعظم پاکستان زبیر گل سے خصوصی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ کی اوورسیز ایڈوائیزر برائے وزیراعظم پاکستان زبیر گل سے خصوصی ملاقات

-پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے اوورسیز ایڈوائیزر برائے وزیراعظم پاکستان زبیر گل سے خصوصی ملاقات کی پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ کی اوورسیز ایڈوائیزر برائے وزیراعظم پاکستان زبیر گل سے ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات جیسے […]