counter easy hit

کراچی ایکسپو میں عالمی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس نمائش شروع

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دسویں عالمی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس ٹیکنالوجی نمائش کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ عالمی نمائش میں 33 ممالک کی 550 سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

International Textile & Garment Exhibition begins at Karachi Expo

International Textile & Garment Exhibition begins at Karachi Expo

کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح سیکرٹری ٹیکسٹائل حسن اقبال نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ 60 فیصد تک ہے۔ برآمدات کم ہورہی تھیں، جس کے پیش نظر وزیراعظم نے 180 ارب روپے کا پیکیج دیا، جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے 6نئے بیج متعارف کرائے گئے ہیں۔ رواں سال کپاس کی ایک کروڑ چالیس لاکھ بیلز کی پیداوار متوقع ہے۔ دوسری جانب امن ہوا ہے تو کراچی میں غیر ملکیوں کی بہار آگئی۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں 4 روز عالمی ٹیکسٹائل نمائش میں آسٹریا، بیلجئیم، کینیڈا، جاپان، فرانس، اٹلی، جرمنی سمیت دیگر ممالک کے مندوبین شرکت کرنے پہنچے ہیں۔

پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور ٹیکسٹائل سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ فیکٹ ایگزیبیشن کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر 4 روز ایگا ٹیکس پاکستان 2017 کی عالمی ٹیکسٹائل، گارمنٹ، کیمیکل اور جدید مشینری و آلات سے سج گیا ہے۔ نمائش میں 33 ممالک کے 550 کمپنییں نے اسٹال لگائے ہیں۔ امن وامان کی بہتر صورتحال کے باعث یہ میگا ایونٹ پاکستان کے لئے اہم ہے۔ غیر ملکی مندون بین کہتے ہیں کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے۔ پاکستانی معشیت بہتر ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے یہاں آئے ہیں۔

نمائش کا مقصد پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مندون بین کی جانب سے پاکستانی مصنوعات کی خریداری کے بڑے معاہدے ہونے سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website