counter easy hit

پی سی بی نے بی سی سی آئی کیخلاف کارروائی کو حتمی شکل دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھیجوا دیا جائے گا۔

PCB finalized action against BCCI

PCB finalized action against BCCI

پاک بھارت کرکٹ سیریز میں بھارت کا بار بار کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے قانونی نوٹس بھجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ نوٹس تیار کرلیا گیا، جو آئندہ ہفتے بی سی سی آئی کو بھجوادیا جائےگا۔ قانونی نوٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان پورا کرنے کا کہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا، جس پر بی سی سی آئی نے وہی پرانا راگ سنایا کہ حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے ایم او یو کو بنیاد بناکر اس کے خلاف کیس تیار کیا ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی بورڈ کو اس سے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website