counter easy hit

بھٹ شاہ: لکڑی بازار میں آتشزدگی، دکانیں و ہوٹل جل کر خاکستر

مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ کے لکڑی بازار میں آگ لگنے سے ایک ہوٹل اور 20 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے بر وقت کارروائی کرکے آگ بجھا دی ہے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

BhitShah: fire in the wood market, shops and hotels ashes to burnt

BhitShah: fire in the wood market, shops and hotels ashes to burnt

پولیس کے مطابق بھٹ شاہ سٹی میں قائم قدیم لکڑی بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 20 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے ایک ہوٹل سمیت مختلف اشیا کی دکانیں جل گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔ فوری کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website