counter easy hit

ذہنی طور پر احمق بننے سے بچنا چاہتے ہیں؟

ذہنی طور پر احمق بننے سے بچنا چاہتے ہیں؟

ہم میں سے بیشتر افراد اپنا زیادہ وقت خود کو خوش باش، فٹ اور ذہین ترین بنانے کے بارے میں سوچتے ہوئے گزارتے ہیں، لیکن ہم اس بارے میں نہیں سوچتے کہ ہم نے کیا غلطیاں کی ہیں۔ یہ کوئی راز نہیں کہ اپنی خامیوں اور بری عادات کے بارے میں سوچنا مایوسی کا باعث […]

ڈھاڈر میں پل دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

ڈھاڈر میں پل دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں بم کے دھماکے میں پل جزوی طور تباہ ہوگیا جس کے باعث دوطرفہ ٹریفک معطل ہوگئی۔ لیویز کے مطابق ضلع بولان کے علاقے گروکوت پل کے نیچے نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور پل کو […]

محرم الحرام کے پیش نظر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

محرم الحرام کے پیش نظر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

کراچی: محرم الحرام کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے لئے رینجرز نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق شہری گھر سے نکلتے وقت شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات اپنے ساتھ رکھیں۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے نادرا […]

سمندروں میں ہمارے تصور سے بھی زیادہ کچرا موجود ہے، ماہرین

سمندروں میں ہمارے تصور سے بھی زیادہ کچرا موجود ہے، ماہرین

میری لینڈ: ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے جدید ترین آلات استعمال کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ سمندروں میں پھینکا گیا کچرا ہمارے تصورات سے کہیں زیادہ مقدار میں ہوسکتا ہے۔ ہر سال لاکھوں ٹن کچرا دنیا بھر کے سمندروں میں پھینکا جاتا ہے جس کا بڑا حصہ پلاسٹک کیتھیلیوں اور اسی قسم کے […]

پاک ۔ بھارت تعلقات: فواد خان پرامن ماحول کے خواہشمند

پاک ۔ بھارت تعلقات: فواد خان پرامن ماحول کے خواہشمند

کراچی: اڑی حملے کے بعد ہندوستانی انتہا پسندوں اور میڈیا کی جانب مستقل ہرزہ سرائی کے باوجود خاموشی اختیار کرنے والے فواد خان نے موجودہ صورتحال میں بالآخر اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 18 ستمبر کو کشمیر کے علاقے اڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے حملے کے […]

’امریکا،بھارت کی رقابت کے باعث پاک ۔ روس تعلقات فروغ پارہے ہیں‘

’امریکا،بھارت کی رقابت کے باعث پاک ۔ روس تعلقات فروغ پارہے ہیں‘

واشنگٹن: مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے امریکا کے دورے پر گئے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی رقابت کے باعث پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات فروغ پارہے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی تھنک […]

‘خاتون کو ہراساں’ کرنے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر گرفتار

‘خاتون کو ہراساں’ کرنے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو خاتون ساتھی استاد کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ڈاکٹر فرحان کریمی جامعہ کراچی کے شعبہ سائیکولاجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور ایف آئی اے کو شکایت موصول ہونے کے بعد ان کی گرفتاری منگل […]

عادل اور بال نے بنگلہ دیش سے یقینی فتح چھین لی

عادل اور بال نے بنگلہ دیش سے یقینی فتح چھین لی

ڈھاکا: انگلینڈ نے جیک بال اور عادل راشد کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو پہلے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان جوز بٹلر نے ٹاس […]

ٹیکس اہداف کا حصول:’ایف بی آر کو مکمل خود مختاری دے دی‘

ٹیکس اہداف کا حصول:’ایف بی آر کو مکمل خود مختاری دے دی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لیے مکمل خود مختاری دے دی ہے۔ ایف بی آر کی چیف کمشنرر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر بلاواسطہ ٹیکسوں اور فائلرز کی […]

ہندوستان کا پاکستان سے ملنے والی سرحد سیل کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کا پاکستان سے ملنے والی سرحد سیل کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کو 2018 تک مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ صورتحال میں کمی آسکے جبکہ حکومت کی جانب سے پنجاب کے خالی کرائے جانے والے مختلف علاقوں میں لوگوں کو واپس آنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔ […]

‘مسئلہ لندن کے بیانات نہیں، کراچی کو متحدہ سے خالی کرانا ہے’

‘مسئلہ لندن کے بیانات نہیں، کراچی کو متحدہ سے خالی کرانا ہے’

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایک کرکے گرفتار نہ کیا جائے، ہم سب گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پارٹی کے عارضی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب […]

کراچی: امام بارگاہ کے ٹرسٹی فائرنگ سے ہلاک

کراچی: امام بارگاہ کے ٹرسٹی فائرنگ سے ہلاک

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں مشتبہ طور پر فرقہ وارانہ حملے میں امام بارگاہ کے ٹرسٹی و پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار ہلاک، جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام اور مذہبی جماعت کے عہدیداران کے مطابق 55 سالہ منصور زیدی اور ان کے بیٹے عَمار منصور کو […]

کراچی: ڈبل سواری پر پابندی آج شام سے عائد ہوگی

کراچی: ڈبل سواری پر پابندی آج شام سے عائد ہوگی

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر کراچی میں آج شام 6 بجے سے 11 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آئی جی سندھ نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے اور تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کی سکیورٹی […]

لاہور: چوریوں میں ملوث گینگ گرفتار،6 موٹر سائیکلیں برآمد

لاہور: چوریوں میں ملوث گینگ گرفتار،6 موٹر سائیکلیں برآمد

لاہور کے علاقے مصطفے ٹاون سے پولیس نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفے ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی گئی اور موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے3 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چوری کی گئی 6 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر […]

لاہور: مودی کی تصویر پر جوتے مارنے والے کو انعام

لاہور: مودی کی تصویر پر جوتے مارنے والے کو انعام

لاہور میں بھارتی وزیراعظم سے نفرت کے اظہار کا انوکھا انداز سامنے آگیا ہے۔ گلبرگ کےنجی ریسٹورنٹ کے باہر نریندرمودی کی تصویر والا بورڈ آویزاں ہے، جوتے مارنے والے کو ٹھنڈا مشروب مفت ملے گا۔ گلبرگ لاہور میں ایک ریسٹوران انتظامیہ کی جانب سے مودی سے نفرت کے اظہار کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے۔ […]

حکومت بھارت کو جارحانہ انداز میں جواب دے، رحمان ملک

حکومت بھارت کو جارحانہ انداز میں جواب دے، رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت جارحانہ پالیسی اختیار کرکے بھارت کو جواب دے کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دہشت گردوں کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردی […]

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

پنجاب کابینہ نے چھوٹے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بلا سود قرضے فراہم کرنے کے تاریخ ساز پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں بلا سود قرضوں کے پروگرام کے لیے پنجاب حکومت اور مالیاتی اداروں کے مابین معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی ہے- پنجاب کابینہ کا اجلاس لاہور میں وزیراعلیٰ […]

ایے ایچ ایف کپ : آج سیمی فائنل پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ہوگا

ایے ایچ ایف کپ : آج سیمی فائنل پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ہوگا

پاکستان ویمن ہاکی ٹیم آج بنکاک میں تھائی لینڈ کے خلاف ایے ایچ ایف کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی کامیابی کے لیے پُر امید ہیں۔ پاکستان ویمن ہاکی ٹیم آج بنکاک میں میزبان تھائی لینڈ کے خلاف اے ایچ ایف کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔ قومی ویمن ہاکی ٹیم […]

’میتھیو‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا،ہیٹی میں 842 افراد ہلاک

’میتھیو‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا،ہیٹی میں 842 افراد ہلاک

ہیٹی سے آنے والا طوفان ’میتھیو‘ تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوئے ،جبکہ نو لاکھ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ چوبیس لاکھ افراد کو احتیاط کی وارننگ جاری کردی گئی ۔طوفان کے باعث ہیٹی میں ہلاکتوں کی تعداد 842 ہوگئی۔کیٹگری […]

چیئرمین واپڈا کی اسحاق ڈار کو پن بجلی منصوبوں پر بریفنگ

چیئرمین واپڈا کی اسحاق ڈار کو پن بجلی منصوبوں پر بریفنگ

چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا توسیعی منصو بے کا افتتاح 2017 اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبے 2018 میں ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد مزمل حسین نے ملاقات کی۔چیئرمین واپڈا نے وزیر خزانہ کو پن بجلی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا […]

افغان پناہ گزینوںپر جنیوا میں ایڈہاک اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

افغان پناہ گزینوںپر جنیوا میں ایڈہاک اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے افغان پناہ گزینوں کی 4 دہائیوں تک میزبانی پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان پناہ گزینوں سے متعلق ایڈہاک اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جنیوا میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر عبدا القادر بلوچ، […]

اوپن مارکیٹ میں پاونڈ 4 روپے سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں پاونڈ 4 روپے سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ برطانوی پاونڈ کی قدر میں نمایاں کمی ہونے کے بعد پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں پاونڈ ایک روز میں 4 روپے سستاہوکر 131 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے بعد […]

پی ایس ایل ٹو کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

پی ایس ایل ٹو کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹو کے ڈرافٹ کے لیئے دستیاب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ڈرافٹ 19 اکتوبرکو دبئی میں ہو گا۔ پی ایس ایل ٹو کے لیئے پلاٹینم کیٹگری میں 28 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد، عمر اکمل اور وہاب ریاض اس کٹگری کا حصہ […]