counter easy hit

ڈھاڈر میں پل دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

The,bridge,was,blown,up,explosives,in,Dhadar

The,bridge,was,blown,up,explosives,in,Dhadar

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں بم کے دھماکے میں پل جزوی طور تباہ ہوگیا جس کے باعث دوطرفہ ٹریفک معطل ہوگئی۔

لیویز کے مطابق ضلع بولان کے علاقے گروکوت پل کے نیچے نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور پل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

پل کو نقصان پہنچنے سے کوئٹہ سبی کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website