counter easy hit

پی ایس ایل ٹو کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

PSL to announce the players for the draft by the

PSL to announce the players for the draft by the

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹو کے ڈرافٹ کے لیئے دستیاب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ڈرافٹ 19 اکتوبرکو دبئی میں ہو گا۔

پی ایس ایل ٹو کے لیئے پلاٹینم کیٹگری میں 28 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد، عمر اکمل اور وہاب ریاض اس کٹگری کا حصہ ہوں گے۔ شین واٹسن، شکیب الحسن، ہیلز، مورگن، جیسن رائے، برینڈن میکلم، سنگاکارااور کرس گیل بھی اس کا حصہ ہیں۔

ڈائمنڈ کٹگری میں 33 کھلاڑیوںکو شامل کیا گیا ہے۔ محمد عامر اور شرجیل خان، جیمز اینڈرسن، ناتھن میکلم، وائن پارنل اور دلشان بھی اسی کٹگری میں شامل ہیں۔

گولڈ میں 74 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ اور سعید اجمل اسی کٹگری میں شامل ہیں، جبکہ سلور کٹگری میں 255 کھلاڑی ہیںاور محمد آصف کو سلور کٹگری میں رکھا گیا ہے۔ ایمرجنگ کٹگری میں 24 کھلاڑی شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website