counter easy hit

on

ق لیگ کی 2 نومبرکودھرنے میں شرکت کیلیے حکمت عملی تیار

ق لیگ کی 2 نومبرکودھرنے میں شرکت کیلیے حکمت عملی تیار

لاہور: ق لیگ نے2 نومبر کوپی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت یقینی بنانے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی، پارٹی قیادت نے موجودہ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سابق ممبران اورضلع ناظمین کو ٹاسک دے دیا۔ چوہدری پرویزالٰہی ایک بڑے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے یکم نومبر کو گجرات سے نکلیں گے جبکہ دیگر اضلاع […]

شراب پر پابندی ،حکومت کا جذباتی فیصلہ نہیں ، جسٹس سجاد علی شاہ

شراب پر پابندی ،حکومت کا جذباتی فیصلہ نہیں ، جسٹس سجاد علی شاہ

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ شراب پر پابندی لگاکر حکومت نے کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا۔ ہمارا آئین اور قانون صرف غیر مسلموں کو ان کے مذہبی تہواروں میں شراب پینے کی اجازت دیتا ہے۔ ہندو برادری تو کہتی ہے ہمارا مذہب کہیں شراب کی اجازت نہیں […]

ایک درجن خواتین کا ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام

ایک درجن خواتین کا ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام

سابق مس فن لینڈ کا الزام ہے کہ ٹرمپ نے فوٹو شوٹ کے دوران ان سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا واشنگٹن : ایک نہیں دو نہیں تین نہیں پوری بارہ خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی سکینڈل کا الزام لگا دیا ہے ۔ سابق مس فن لینڈ بھی میدان میں اتری ہیں اور ٹرمپ […]

شام: سکول پر فضائی حملہ، 11 بچوں سمیت 35 افراد ہلاک

شام: سکول پر فضائی حملہ، 11 بچوں سمیت 35 افراد ہلاک

شام میں ایک سکول پر ہونے فضائی حملے میں پینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔دمشق:  باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ادلیب میں ایک اسکول پر فضائی حملے سے پینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیرین آبزویٹری کمیشن کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں گیارہ اسکول کے بچے […]

پشاور: جعلی شناختی کارڈ بنانے پر افغان خاتون گرفتار

پشاور: جعلی شناختی کارڈ بنانے پر افغان خاتون گرفتار

شربت گلہ کے جعلی شناختی کارڈ کی انکوائری ڈیڑھ سال سے چل رہی تھی اور اس میں نادرا کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہیں پشاور: پشاور میں سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ بنوانے پر ایف آئی اے […]

فلسطینی صدر محمود عباس سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

فلسطینی صدر محمود عباس سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

فلسطین کے صدر محمود عباس سرکاری دورے پرترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ محمود عباس نے ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر اسماعیل قاہرامان کے ساتھ ملاقات کی۔ انقرہ: ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں انہوں نے مزار اتا ترک پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بعد ازاں وہ ملی میثاق ٹاور میں تشریف لے […]

بھارتی کلاسیکل ڈانسر پرفارمنس کے دوران چل بسیں

بھارتی کلاسیکل ڈانسر پرفارمنس کے دوران چل بسیں

بھارتی ڈانسر کو پونا میں ایک ایونٹ میں پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑا، ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکیں پونا: بھارتی کلاسیکل ڈانسر دوران رقص چل بسیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ بھارتی کلاسیکل ڈانسرایشوینی ایکبوت بھارتی شہر پونے کے ایک مندرمیں اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ پرفارم کر رہی […]

رہائشی علاقوں میں غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت ، پیشرفت رپورٹ طلب

رہائشی علاقوں میں غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت ، پیشرفت رپورٹ طلب

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ سخت کارروائی ہونے تک معاملات حل نہیں ہوں گے اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سی ڈی اے سے رہائشی علاقوں میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ سخت کارروائی تک معاملات […]

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اعتزاز گوہرایا ہوں گے جو حملے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی کوئٹہ:کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج حملے کی تحقیقات کے لئے حکومت بلوچستان نے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ پولیس نے دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ تحویل میں لے لیا ۔ کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اعتزاز […]

ثبوتوں کے باوجود پاکستان بھارت کو دفاعی پوزیشن پر نہیں لا سکا

ثبوتوں کے باوجود پاکستان بھارت کو دفاعی پوزیشن پر نہیں لا سکا

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد،حکومتوں اور اداروں میں کھینچاتانی نظر آتی ہے لاہور: وکلاء کو ٹارگٹ کرنے کے بعد کوئٹہ میں دو ماہ کے اندر دوبارہ پولیس ٹریننگ کالج میں بدترین دہشت گردی کے واقعہ سے بہت سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں ۔ کیا ہمارا سکیورٹی کا نظام روزبروز غیرموثر ہورہا ہے ۔ انٹیلی […]

شہدا کو ایمبولینس بھی نہ ملی، میتیں ویگنوں کی چھتوں پر آبائی علاقوں کو بھجوائی گئیں

شہدا کو ایمبولینس بھی نہ ملی، میتیں ویگنوں کی چھتوں پر آبائی علاقوں کو بھجوائی گئیں

کوئٹہ سانحہ میں جنہوں نے جان دی انھیں ایمبولینس بھی نہ ملی، میتیں ویگنوں کی چھتوں پر آبائی علاقوں کو بھجوائی گئیں۔ کوئٹہ: گزشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں 61 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید اہلکاروں کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔ میتوں کی […]

کوئٹہ حملہ ،62 اہلکاروں کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ، ملک بھر میں سوگ

کوئٹہ حملہ ،62 اہلکاروں کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ، ملک بھر میں سوگ

سانحہ کی وجہ سے پورے شہر میں سوگ کی کیفیت ہے ۔ بلوچستان بھر کی عدالتوں میں پاکستان بار کونسل کی اپیل پرعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کے المناک سانحے کے بعد شہر میں سوگ منایا جا رہا ہے ۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم […]

ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی

ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی

کراچی کی احتساب عدالت نے تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نےد رخواست کی سماعت […]

ویسٹ انڈیز224رنز پرآؤٹ ،پاکستان کا فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز224رنز پرآؤٹ ،پاکستان کا فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ

پاکستانی بولرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں فالوآن کا شکار ہوگئی، تاہم پاکستان نے مہمان ٹیم کو فالوآن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 224رنز بناسکی۔ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے […]

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جواب سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں   لاہور:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا پاگل پن برقرار ہے ، بلااشتعال فائرنگ میں نکیال سیکٹر میں 28 سالہ نوجوان شہید ہو گیا، فائرنگ میں عورتوں اور بچوں کو بھی […]

ملتان: غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار چھت سے گر کر زخمی

ملتان: غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار چھت سے گر کر زخمی

ملتان میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہوٹل کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملتان: غیر ملکی افراد کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار بابر ہوٹل کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ ہوٹل کی چھت پر روشنی کے ناقص انتظامات تھے […]

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا لاہور: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، عدالت نے درخواست پر وزارت […]

پاناما لیکس پر کارروائی کے آغاز کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں: وزیر اعظم

پاناما لیکس پر کارروائی کے آغاز کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں: وزیر اعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے اصل حقائق قوم کے سامنے آئیں، ٹی او آر کا تنازع شروع کر کے سپریم کورٹ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں پاناما پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کارروائی کے آغاز کا […]

ملتان: دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ملتان: دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ ملتان: تھانہ الپہ کی حدود میں تین مسلح ڈاکو خلیل نامی شخص کے گھر داخل ہوئے اور گائے لے جانے کی کوشس کی۔ خلیل نے ڈاکوؤں کے […]

تمام سرکاری ملازمین پر پوکی مون گو ڈائون لوڈ کرنے پر پابندی

تمام سرکاری ملازمین پر پوکی مون گو ڈائون لوڈ کرنے پر پابندی

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ویڈیو گیم کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا اسلام آباد: ویڈیو گیم پوکی مون گو بڑا سکیورٹی رسک بن گئی ۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ ، سے جاری نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام […]

کروشیا کی پلٹ وس جھیل زمین پر ایک پرکشش سیاحتی مقام

کروشیا کی پلٹ وس جھیل زمین پر ایک پرکشش سیاحتی مقام

دنیا کی خوبصورت جھیل کو دیکھ کر سیاح اپنی پلکیں جھپکنا بھول جاتے ہیں ، یونیسکو نے 1979 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا کروشیا (دنیا نیوز ) یورپی ملک کروشیا کے نیشنل پارک میں واقع پلٹ وس جھیل ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے ۔ اس جھیل کو 1979 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی […]

’’دی باس بے بی‘‘کا پہلاٹریلر جاری

’’دی باس بے بی‘‘کا پہلاٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ معروف امریکی ناول نگار  کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے 7سالہ بچے کی کہانی ہے، جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے […]

’’خُورے بلاول بھٹو ہوویں‘ لیڈر ہووَن چنگے ’’تخت نہ مِلدے منگے!‘‘

’’خُورے بلاول بھٹو ہوویں‘ لیڈر ہووَن چنگے ’’تخت نہ مِلدے منگے!‘‘

کراچی میں ’’سلام شہدائے کارساز ریلی‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ریلی کو ’’ریلا‘‘ (سیلاب نیلا) ظاہر کرنے کی کوشش کی۔اُستاد شاعر قلقؔ بہت پہلے کہہ گئے تھے کہ۔ ’’شہر والوں کے ساتھ ریلا تھا لبِ دریا، بس ایک میلا تھا‘‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض قائدین اہلِ […]

اکتوبر خیریت سے گزر جائیگا

اکتوبر خیریت سے گزر جائیگا

اکتوبرکا مہینہ پت جڑ کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس مہینہ میں درختوں کے پتے گرنے لگتے ہیں۔ پھول اور سبزہ غائب ہو جاتے ہیں۔ خزاں کے موسم میں ایک خاص قسم کی یاسیت کا ماحول ہوتا ہے۔ اس سال اکتوبرگزشتہ سالوں کے مقابلے میں قدرے گرم ہے۔ خاص طور پر دن کے وقت دھوپ کی […]