counter easy hit

فلسطینی صدر محمود عباس سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

Palestinian President Mahmoud Abbas arrived in Turkey on an official visit

Palestinian President Mahmoud Abbas arrived in Turkey on an official visit

فلسطین کے صدر محمود عباس سرکاری دورے پرترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ محمود عباس نے ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر اسماعیل قاہرامان کے ساتھ ملاقات کی۔

انقرہ: ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں انہوں نے مزار اتا ترک پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بعد ازاں وہ ملی میثاق ٹاور میں تشریف لے گئے اور یادگاری دفتر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عظیم ملک کے عوام کے لئے اور سابق اور موجودہ انتظامیہ کے لئے احترام کا اظہار کرتا ہوں۔ محمود عباس نے ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر اسماعیل قاہرامان کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر عباس نے کہا کہ فلسطین کے ترک حکومت کے ساتھ تعلقات تاریخی اور جغرافیائی تعلقات ہیں اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website