counter easy hit

’’دی باس بے بی‘‘کا پہلاٹریلر جاری

"The boss on the first trailer by''ka

“The boss on the first trailer by”ka

ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

معروف امریکی ناول نگار  کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے 7سالہ بچے کی کہانی ہے، جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔

یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اُٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگا۔چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لئے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا۔

ریمزے این نیٹو کی پروڈکشن میں بننے والی اس کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں ایلس بالڈوِن، اسٹیوبیسکی می،جِمی کیمیل اور لیزا کارڈروف سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ڈریم ورکس انیمیشن کی تیارکردہ دو بھائیوں کے درمیان دلچسپ تکرار پر مبنی یہ کامیڈی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت آئندہ برس 31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website