counter easy hit

ایک درجن خواتین کا ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام

A dozen women accused of sexual assault on Donald Trump

A dozen women accused of sexual assault on Donald Trump

سابق مس فن لینڈ کا الزام ہے کہ ٹرمپ نے فوٹو شوٹ کے دوران ان سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا

واشنگٹن : ایک نہیں دو نہیں تین نہیں پوری بارہ خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی سکینڈل کا الزام لگا دیا ہے ۔ سابق مس فن لینڈ بھی میدان میں اتری ہیں اور ٹرمپ صاحب کو اُن کا ماضی یاد دلا دیا ہے ، کہتی ہیں ٹرمپ نے فوٹو شوٹ کےد وران نازیبا جملے کہے ۔ امریکی صدارتی انتخابات میں صرف 11 روز باقی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا آوارہ مزاج ماضی ان کے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹ بننے لگا ۔ ایک کے بعد ایک خاتون اور گنتی جا پہنچی بارہ پہ ، یعنی اب تک ایک درجن خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پلے بوائے طبعیت کی تصدیق کر دی ہے ۔ سابق مس فن لینڈ ڈونلڈ ٹرمپ کی آوارہ مزاجی کا نشانہ بننے والی بارہویں خاتون ہیں ۔ 30 سالہ نینی لیکسونن کا کہنا ہے کہ 2006 میں مس یونیورس کے مقابلے میں فوٹو شوٹ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ہراساں کیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں پیغام بھی بھیجا کہ وہ ان کی اہلیہ میلینیا جیسی لگتی ہیں جب وہ جوان تھیں ۔ اس سے پہلے اداکارہ جیسیکا ڈریک اور سلمیٰ ہائیک سمیت گیارہ خواتین ٹرمپ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا چکی ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website