counter easy hit

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Gilani's son's name on the back of the Lahore High Court to end LED

Gilani’s son’s name on the back of the Lahore High Court to end LED

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا

لاہور: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، عدالت نے درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسی گیلانی کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں موسی گیلانی نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ علی گیلانی کا کسی جواز کے ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے اور چار سال سے نام ای سی ایل میں شامل ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا ۔ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل علی موسی گیلانی کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے ۔ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو 19 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website