counter easy hit

of

ڈہرکی: دوسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ڈہرکی: دوسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

باپ کا معصوم بچی کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش، ڈہرکی پولیس نے واقع کامقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ ڈہرکی: ڈہرکی کی صدیق کالونی میں دوسری بیٹی کی پیدائش پرشوہر بپھر گیا، پہلے بیوی کو گھر سے بچی سمیت نکالا پھر سسرالیوں کے گھر معصوم […]

سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی

سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی

کراچی: سماجی خدمت کے شعبے میں عالمگیر شہرت پانے والے مولانا عبدالستار ایدھی کی وفات کو ایک سال بیت گیا۔ دکھی انسانیت کے مددگار، “بابائے خدمت”، ایدھی فائونڈیشن انٹر نیشنل کے بانی عبدالستار ایدھی  کی انسانیت کے لئے خدمات بھلائی نہیں جاسکتیں، لڑکپن سے ہی ایدھی میں  سماجی خدمت کا جذبہ نمایاں تھا۔ آج ایدھی  ہم […]

برہان وانی کی قربانی حق خودارادیت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

برہان وانی کی قربانی حق خودارادیت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں بھارتی مظالم کے خلاف ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے […]

عمران خان نااہلی کیس؛ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا رویہ متعصب قرار دے دیا

عمران خان نااہلی کیس؛ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا رویہ متعصب قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس پر تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جواب پر اپنا جواب  جمع کرادیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن […]

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، لڑکی سمیت 2 شہری شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، لڑکی سمیت 2 شہری شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال […]

عمران خان غیرملکی طاقتوں کے آلہٰ کار ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

عمران خان غیرملکی طاقتوں کے آلہٰ کار ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

 لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے توانائی کے منصوبوں اور ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں وہ غیرملکی طاقتوں کے آلہٰ کار ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی سیاسی تاریخ انتقامات سے بھری ہوئی ہے، […]

برہان وانی کی پہلی برسی، بھارتی فورسز نے گرفتاریاں شروع کر دیں

برہان وانی کی پہلی برسی، بھارتی فورسز نے گرفتاریاں شروع کر دیں

مقبوضہ کشمیر میں شہید حریت کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی آج منائی جائے گی، بھارتی فورسز نے اس موقع پر احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔ گزشتہ سال 8 جولائی کو حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی […]

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا اپنے فرزند علی حیدر گیلانی اور صدر چیمبر آف کامرس گجرات شیخ ابرار سعید، چوہدری وحید الدین ٹانڈہ کے ہمراہ سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر ان سے اظہار افسوس اور دعائے مغفرت

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا اپنے فرزند علی حیدر گیلانی اور صدر چیمبر آف کامرس گجرات شیخ ابرار سعید، چوہدری وحید الدین ٹانڈہ کے ہمراہ سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر ان سے اظہار افسوس اور دعائے مغفرت اسلام آباد؍گجرات(یس اردو نیوز ) سابق […]

اگر نواز شریف کو سزا ہو گئی تو پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا، سراج الحق

اگر نواز شریف کو سزا ہو گئی تو پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہوجائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون اور احتساب صرف غریب عوام کے لئے ہے لیکن پاناما کیس نے […]

پنکھوں کی برآمدات میں اضافہ

پنکھوں کی برآمدات میں اضافہ

جولائی 2016 تا مئی 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 22.40 فیصد اضافہ ہوا: اعدادوشمار پی بی ایس کراچی: گزشتہ مالی سالی بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں اضافہ جبکہ سویابین کی درآمدات میں کمی ہوگئی ہے، پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016 تا مئی 2017 کے […]

قومی کرکٹ ٹیم کے فلاور کی گرانٹ ختم ہونے کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم کے فلاور کی گرانٹ ختم ہونے کا امکان

کوچنگ سٹاف میں اسٹیو رکسن، اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو ورلڈ کپ تک عہدوں پر برقرار رکھا جائے گا کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کی کارکردگی […]

پی ایس ایل تھری: محمد حفیظ کے ’’سلطان‘‘ بننے کا قوی امکان

پی ایس ایل تھری: محمد حفیظ کے ’’سلطان‘‘ بننے کا قوی امکان

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی چھٹی ٹیم “ملتان سلطانز” کے کپتان، نائب کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرری کیلئے منصوبہ بندی شروع ہو گئی۔ لاہور: پاکستان سپر لیگ سیز ن تھری کی چھٹی ٹیم “ملتان سلطانز” کے کپتان، نائب کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرری کیلئے منصوبہ بندی شروع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق […]

فرانس نے 2040 تک پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا

فرانس نے 2040 تک پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا

پیرس:  فرانس پیرس موسمیاتی معاہدے کے تحت اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 2040 تک پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت بند کر دے گا۔ گزشتہ روز وزیر ماحولیات نیکولاس ہولاٹ نے 2040 تک پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا یہ اعلان کیا۔ انھوں نے کہاکہ اسے حقیقی انقلاب قرار دیتے ہوئے کہاکہ […]

قطری شہزادے کا جے آئی ٹی کا دائرہ اختیارتسلیم کرنے سے انکار

قطری شہزادے کا جے آئی ٹی کا دائرہ اختیارتسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد: قطری شہزادے حمد بن جاسم نے پاکستانی سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی کا دائرہ اختیارتسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ قطری شہزادے حمد بن جاسم نے اپنے ایک اورخط میں پاکستانی سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی کا دائرہ اختیارتسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا شہری نہیں ہوں، پاکستانی قوانین کا مجھ پراطلاق نہیں […]

وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے لیے قرارداد جمع کرادی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اورمسلم لیگ (ق) کی جانب سے مشترکہ طورپرقرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جےآئی ٹی میں بطورملزم پیشی سے ملک […]

برہان وانی کا یوم شہادت؛ مقبوضہ وادی میں کرفیو، انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند

برہان وانی کا یوم شہادت؛ مقبوضہ وادی میں کرفیو، انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند

سری نگر: شہید نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلیوں اور احتجاج کو روکنے کے لئے بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر پابندیاں نافذ کرنا شروع کردی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے برسرپیکار حریت پسند رہنما اور  حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی […]

اوگرا نے نجی آئل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ حادثہ کا ذمہ دار قرار دیدیا

اوگرا نے نجی آئل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ حادثہ کا ذمہ دار قرار دیدیا

اسلام آباد: اوگرا نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری ساںحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا […]

عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ

عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سیشن عدالت لاہور میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔ ان کی طرف سے مصطفیٰ رمدے ایڈووکیٹ نے دعوی دائر کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر 10ارب روپے […]

ارجن رامپال فلم “ڈیڈی” میں غنڈے کا کردار ادا کریں گے

ارجن رامپال فلم “ڈیڈی” میں غنڈے کا کردار ادا کریں گے

بالی وڈ اداکار ارجن رامپال اپنی نئی آنے والی فلم “ڈیڈی” میں غنڈے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم سیاستدان اور گینگسٹر ارون گولی کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ ارجن رامپال ارون گولی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم رواں ماہ21 تاریخ کو ریلیز ہونا تھی تاہم ارون گولی کی بیٹی گیتا […]

ڈالر کی قدر میں اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، اسحاق ڈار

ڈالر کی قدر میں اضافے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ چند افراد کے درمیان رابطے کے فقدان کے باعث ہوا تاہم اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں بینکوں کے سربراہان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر […]

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کے مقامی رہنما جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کے مقامی رہنما جاں بحق

کوئٹہ: ارباب کرم خان روڈ پر ہونے والی فائرنگ سے بلوچ نیشنل پارٹی مستونگ کے رہنما ملک نوید دہوار اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔  کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نوید دہوار اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا […]

دوشنبے: وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر کی غیر رسمی ملاقات

دوشنبے: وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر کی غیر رسمی ملاقات

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں کاسا1000سے متعلق 4 ملکی اجلاس سےقبل وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کی خوش گوار موڈ میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ وزیراعظم نوازشریف کی تاجک صدر اور کرغزستان کے وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان افغانستان اورتاجکستان کےدرمیان […]

روئی کی قیمتوں میں اضافہ

روئی کی قیمتوں میں اضافہ

روئی کی قیمتوں میں تیزی آگئی،فی من 125 روپے اضافے سے 6225 روپے پر پہنچ گئی۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اضافے کی وجہ بارشوں کے باعث پھٹی کی آمد میں کمی اور روپے کے مقابلے میں […]

رنبیر کپور ممبئی کی حسینہ کے عشق میں گرفتار

رنبیر کپور ممبئی کی حسینہ کے عشق میں گرفتار

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ممبئی کی ایک حسینہ کے عشق میں گرفتار ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان معاشقہ ختم ہونے کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے ہیں اور دونوں کے تعلقات بھی انتہائی کشیدہ ہیں لیکن اس کے باوجود بالی […]